پیپلز پارٹی کاساتھ دینا مشکل ہو گا ، فضل الرحمان


غیریقینی صورت حال برقراررہی تو پیپلز پارٹی کاساتھ دینا مشکل ہو گا ، فضل الرحمان،جاوید ہاشمی کا فون پر چوہدری شجاعت سے رابطہ، شجاعت نے صدارت کیلئے حمایت کا اشارہ دے دیا: پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2008ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے آصف علی زرداری کی جانب سے سیاسی معاہدوں سے متعلق دیئے گئے بیان پر تشویش کااظہا ر کرتے ہو ئے کہاہے کہ اگرغیریقینی صورت حال برقراررہی تو آصف علی زرداری کاساتھ دینامشکل ہوگا پشاورمیں متاثرین باجوڑکیلئے ضلعی حکومت کے کیمپ میں میڈیاسے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن سے معاہدے سے متعلق آصف علی زرداری کے بیان کے بعد جے یوآئی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے بارے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین سے وضاحت طلب کی جائیگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سرحد اسمبلی میں آصف علی زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے سے متعلق قرارداد پر جے یو آئی کے ارکان نے غیرجانبداررہے ہیں ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ق نے ن لیگ کے صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممکنہ صدارتی امید وار جاوید ہاشمی نے پیر کی صبح ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور صدارتی انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ اپنی پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ہے اور ق لیگ اس حوالے سے ان کی حمایت کرے کیونکہ ہم پرانے ساتھی رہ چکے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت نے جاوید ہاشمی کو مثبت جواب دیتے ہوئے کہاکہ پہلے وہ اپنی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد ہو جائیں تب ق لیگ پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کریگی تاہم انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی سے بہتر کوئی صدارتی امیدوار ان کے پاس نہیں۔ 25/08/2008 14:15:10 : وقت اشاعت


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , , , , , , . Bookmark the permalink.

One Response to پیپلز پارٹی کاساتھ دینا مشکل ہو گا ، فضل الرحمان

  1. ShazoNadir says:

    Who gives a damn for Mr Diesel?

    or did Zardari put his foot on the diesel supply.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s