صدارتی انتخاب کیلئے ایم کیو ایم اور اے این پی نے آصف زرداری کی حمایت


صدارتی انتخاب کیلئے ایم کیو ایم اور اے این پی نے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا:

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24اگست2008 ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن بابر خان غوری نے کہا

zardari

zardari

ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدارتی انتخاب میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی مقننہ کے ارکان ووٹ ڈالیں گے۔ اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پہلے ہی آصف زرداری کو ان کی صلاحیتوں کی بناء پر صدارت کے منصب کے لئے بہترین امیدوار قرار دے چکے ہیں۔

اس لیے صدارتی انتخاب میں ایم کیو ایم آصف علی زرداری کا ساتھ دی گی۔بابر غوری نے کہاکہ ایم کیو ایم ایڈوانس میں آصف زرداری کوصدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتی ہے۔ ادھرعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کرے گی۔ ایک اخباری بیان میں اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ اکثریتی پارٹی ہونے کے ناطے پاکستان پیپلز پارٹی کو صدارتی امیدوار چننے کا حق حاصل ہے ان کا تعلق ایک چھوٹے صوبے سندھ سے ہے اورمخلوط جمہوری حکومت میں اتحادی جماعت ہونے کی حیثیت سے اے این پی امن، وفاقی جمہوری نظام، عدلیہ، میڈیا کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کے مشترکہ پروگرام کی بنیاد پر آصف زرداری صاحب کو اتحاد کا امیدوار سمجھتی ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ 6ستمبر کو ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد زرداری صاحب ملک کے سیاسی نظام سے آمریت کی باقیات کا خاتمہ کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات اٹھائیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لئے جمہوری قوتوں کے درمیان تعاون کو بہت اہم سمجھتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ عوام کی نمائندہ جمہوری سیاسی جماعتیں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم پروگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنی تاریخی روایات کے مطابق آئین اور پارلیمان کی بالا دستی اور وفاقی جمہوری نظام کے استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور اس راہ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

24/08/2008 12:24:53 : وقت اشاعت


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s