سابق جرنیلوں کا صدر کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کرنے کااعلان


سابق جرنیلوں کا صدر کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کرنے کااعلان۔فوج کسی غیر آئینی اقدام کو تحفظ فراہم نہ کرے،ایکس سروس مین سوسائٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس: راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 اگست2008 ) تینوں مسلح افواج کے سابق جرنیلوں افسران پرمشتمل ملک گیر تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے جنرل (ر)مشرف کے مواخذے کیلئے ٹھوس شواہد اور تجاویز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف غیر آئینی صدر ہیں فوج مشرف کے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو تحفظ دینے سے گریز کرے اورمشرف اور اس کے حواریوں کو سزا دی جائے

7اگست اسلام آباد اعلامیہ کی تائید کی جاتی ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے ، جمہوریت کو مضبوط اورمستحکم کرنے اور ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مشرف کے خلاف چارج شیٹ ،فاٹا،سوات قبائلی علاقوں کی صورتحال اورملک کی معاشی پالیسیوں کاجائزہ لینے کیلئے ایکس سروس مین ، بیورو کریٹس، سفارتکاروں سول سوسائٹی پرمشتمل 3 پینل تشکیل دیے جائیں گے جو حقائق پرمبنی رپورٹس جاری کریں گے ان خیالات کااظہار ایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس کے بعد لیفٹیننت جنرل(ر)سلیم حیدر ترمذہی، سابق کور کمانڈر راولپنڈی، جنرل (ر)حمید گلزار کیانی، جنرل(ر)نعیم اکبر اور بریگیڈیئر(ر)محمودالاسلام نے اتوار کو ویسٹریج میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ایڈمرل(ر)فصیح بخاری، بریگیڈیئر(ر)ایم بی خان، کرنل(ر)دلیل خان،بریگڈیئر(ر)خادم ،بریگیڈیئر(ر)محمد تاج ،مجیر(ر)اسلام اوردیگر سابقہ فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں حکمران اتحاد کے سات اگست کے اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ۔ جنرل ریٹائرڈ مشرف کے مواخذے کیلئے تمام سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مشرف کے ہرغیر آئینی فیصلے کو واپس لے 2نومبر کی عدلیہ مکمل بحال کی جائے جنرل ریٹائرڈ مشرف اور اس کے حواریوں کو محفوظ راستے کی بجائے احتسابی عمل سے گزار اجائے ایکس سروس مین جمہوری عمل کو فروغ، قانون کی بالادستی ،ملکی وسلامتی کے استحکام اوربقاء کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ایک سوال کے جواب میں ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے بتایا کہ مشرف اس وقت ملک کے صدر سے ہیں جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ان سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں اسے شکوک وشبہات کی نظر سے نہ دیکھیں پاک فوج سیاست سے مکمل طورپرالگ ہوگئی ہے اور آئندہ فوج مشرف کے کسی غیر آئینی اقدام کو تحفظ دینے کیلئے آگے نہیں بڑھے گی فوج مشرف کے حوالے سے مکمل طورپر غیر جانبدار رہے گی۔جنرل(ر)جمشید گلزار کیانی نے بتایا کہ ایکس سروس مین کے اجلاس میں مختلف پینل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی طورپر فاٹا، سوات، قبائلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے ،ملک کی معاشی پالیسی اورمشرف چارج شیٹ کیلئے الگ لگ پینل بنائے جائیں گے جس میں سابق فوجی جرنیل، ماہرین، ڈپلومیٹ، بیوروکریٹس ،وکلاء ومیڈیا نمائندے شامل ہونگے جو حقائق پرمبنی رپورٹس جاری کریں گے اورمشرف کی چارج شیٹ کیلئے ابتدائی طورپر ایکس سروس مین تجاویز بھی دے گی ایکس سرو مین ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران نے کہا کہ ایکس سروس مین مکمل غیرسیاسی تنظیم ہے ملک بھر میں سابقہ فوجیوں کی تنظیموں کو ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کے بعد ایک مکمل ڈھانچہ تشکیل دیاجائے گا ایکس سروس مین سوسائٹی سابقہ فوجیوں کی ترجمان ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا حاضر سروس فوجی جرنیلوں سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s