پاکستان سے بھارت جانے والے درجنوں مسافروں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا



Indo-Pak Friendship

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20 جولائی2008 ) پاکستان سے چند ماہ کے دوران بھارت جانے والے مسافروں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا،جن میں ڈیڑھ سال کی بچی بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات استوار ہونے پر ٹرین سروس کا آغاز تو کردیا گیا ۔لیکن متعلقہ محکموں کے طرز عمل میں بہتری نہیں آسکی،چند ماہ میں بھارت جانے والے تین درجن سے زائد مسافروں کو مختلف الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔ان میں بیشتر ویزہ ٹمپرنگ کے الزامات میں اس وقت گرفتار کیے گئے جب وہ واپس پاکستان آرہے تھے۔ایسی ہی صورتحال کا سامنا لیاری کے رہائشی داود مندرا کے خاندان کو بھی ہے۔جس کے چھوٹے بھائی سلطان مندرا ،اسکی بیوی آمنہ سلطان ،بیٹی عروج بسمہ اور قریبی رشتہ دار اقبال شاہ کو ویزہ ٹمپرنگ کے الزم میں اٹاری چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ان متاثرین میں عبدالستار ہنگورو کا خاندان بھی شامل ہے۔جس کے عمر رسیدہ والد محمد حسین اور ٹی بی کے مرض میں مبتلاء بہن رضیہ کو گجرات کے ضلع کچ سے واپسی پر ویزہ ٹمپرنگ کے الزام میں تین مئی کو گرفتار کرلیا گیا۔عبدالستار ہنگورو کے مطابق اسکے والد محمد حسین اس سے قبل بھی کئی بار بھارت جاچکے ہیں۔متاثرین کے جمع کردہ کوائف کے مطابق بھارت میں قید کراچی کے رہاشیوں کی تعداد اڑتیس کے قریب ہے۔جو اپنے اہل خانہ کی رہائی کے لیے لیاری میں کیمپ قائم کرکے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔لیکن متاثرین کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کو معاملے کے حل کے لیے درخواست ای میل کرنے کے باوجود سوائے دلاسے کے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ دونوں ممالک کے ججز پر مشتمل کمیٹی بھی ویزہ ٹمپرنگ جیسے چھوٹے کیسز کے قیدیوں کو فوری رہا کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔

20/07/2008 11:54:07 : وقت اشاعت


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s