چوہدری پرویزالہیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے:

Pervez Elahi

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2008ء)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،ملزمان کو پچیس جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔نمائندہ کے مطابق تین برس قبل مظفرآباد میں زلزلے سے متاثرہ چند خواتین کو علاج کی غرض سے میو اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا تھا ۔جس میں سے ایک خاتون نے میو اسپتال کے ڈاکٹر مقصود پر زیادتی کا الزام لگایا تھا ۔جس پر مولانا فضل الرحمان کے دباؤ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ڈاکٹرکو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا مگر ڈیڑھ برس بعد ڈاکٹر مقصود عدالت میں بے گناہ ثابت ہوئے

Molana Fazal ur Rehmand

Molana Fazal ur Rehmand

جس کے بعد انہوں نے مذکورہ عدالت میں چوہدری پرویز الہیٰ ،مولانا فضل الرحمان،سابق چیف سیکریٹری سلمان صادق،سابق صوبائی وزیر صبا صادق اور ایس ایس پی لاہور عامر ذوالفقار کے خلاف رٹ دائر کی تھی اور عدالت کے کئی بار طلب کرنے پر بھی مذکورہ افراد عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ۔ جس پر آج عدالت نے ان افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو پچیس جولائی کو عدالت میں پیش کرے ۔

16/07/2008 17:17:25 : وقت اشاعت


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News and tagged , , . Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s