دہشت گردی، طالبان، القاعدہ سازشیں اور پاکستان، حقیقت کیا؟

طالبان کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو کہ پاکستان کے ایک مخصوص مکتبہ فکر کےمدارس سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ افغانستان اور روس کی جنگ کے سلسہ میں افغانستان گئے۔ وہاں ان لوگوں‌نے کتنا جہاد کیا اور کتنا فساد کیا یہ میرا موضوع نہیں۔وہاں کے مقامی لوگ جو کہ طالبان کے ساتھ ملے وہ افغانی طالبان اور پاکستان سے گئے ہوئے لوگ پاکستانی طالبان کہلانے لگے۔افغان جنگ کے بعد آپس کے لڑائیوں کے بعدطالبان نے افغانستان پر اقتدار سنبھالا، اور وہاں‌پر اپنے من پسن اسلامی قوانین کے نفاذ کااعلان کر دیا۔ جس سے ساری دنیا میں یہ لوگ اسلامی لہذا شدت پسند ” اسلام پر سختی سے عمل کرنے والے ” کہلانے لگے۔ Read the rest of this entry »

بہترمعاشرہ قائم کرنے کے لیے پاکستانیوں کی ذمہ داریاں

پاکستانی معاشرے میں بگاڑ عروج پر ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں کرپشن جھوٹ فریب دغا شامل ہے۔ بلاشبہ ہمیں ہی پاکستان کو سنبھالنا ہے، ہم سب پاکستانی مل کر وہ کر سکتے ہیں جو کوئی اور نہیں کر سکتا، اس لیے ہمیں سب سے پہلے وفا کی شروعات کرنی ہو گی اس ملک کے ساتھ، ہمیں اپنا مفاد پیچھے چھوڑنا ہو گا، اس کا مفاد آگے رکھنا ہو گا۔ اس کے لیے اگر ہم میں سے ہر کوئی آج سے اپنی زندگی میں ایمانداری، سچ اور اچھے اخلاق کی شروعات کر دے تو یقین مانیے پاکستان بچانے کی طرف ہمارے سفر کا آغاز ہو جائے گا۔ہم نے لڑ مر کر جج آزاد کرائے، انصاف کے لیے، لیکن انصاف ابھی ملنا شروع نہیں ہوا۔ زندگی کے ہر شعبے میں بدعنوانی موجود ہے۔ اگر ہم اپنے اندر جھانک کر دیکھیں تو ہم سب کے اندر ایک ایک جج بیٹھا ہوا ہے۔ Read the rest of this entry »

رمضان میں درنبی پر حاضری

سعودی عرب میں روزگار کے لیے رہنے والوں کے لیے ایک سعادت کی بات یہ ہے کہ وہ جب چاہیں، حرمین شریفین کی زیارت کے لیے جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے اکثر شہروں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے لیے بسیں دستیاب ہیں، تاہم بسوں سے بھی زیادہ تیز رفتار سفر ٹیکسی سے ممکن ہے، لیکن وہ کچھ حد تک خطرناک بھی ضرور ہوتا ہے کیوں کہ ڈرائیور حضرات ۱۸۰ سے لے کر ۲۰۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں۔ سعودی حکومت نے کافی عرصہ سے مکہ جدہ اور مدینہ کو ملانے کے لیے ریلوے لائن کے منصوبے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اس پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہو سکا۔ یقینن اگر ایسا منصوبہ مکمل ہو جاتا ہے تو زائرین کو مزید سفری آسانیاں میسر ہوں گی۔
Read the rest of this entry »

مسلمانوں کے نام پر دھبہ

ٓآمنے سامنے کی جنگ میں دونوں فریقین میں سے وہی جیتتا ہے جو تعداد میں بڑا ہوتا ہے یا جوجوش وخروش اور جذبے سے لڑائی کرتا ہے۔تاہم اگر فریق مخالف کے چند کمزور ترین سپاہی بھی آپ کی صفوں میں گھس جائیں یا اپنی ہی فوج کے چند افراد دشمن کے لیے کام کرنے لگ جائیں تو ہار کو آپ کا مقدر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، دوسرے لفظوں میں ان افراد کو گھر کا بھیدی بھی کہہ سکتے ہیں، یا پھر سیدھے لفظوں میں کہنا چاہیں تو غدار کہہ لیں ، باغی کہہ لیں۔ نام سے زیادہ فرق نہیں پڑتا ان میں سے جو بھی ہو وہ آپ کے مقصد کی کمر توڑ کے رکھ سکتا ہے۔ اسلام ایک کامل دین ہے،یہ جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہونے کے اصول کو نہیں مانتا، اور جنگ و جندل کے بھی قوانین وضع کرتا ہے، کسی مظلوم پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے، دھوکہ دہی نہ کی جائے ، جو آپ کی پناہ میں آجائے اس کی جان بخشی کا جائے اور جھوٹ بول کر کسی پر غلبہ نہ پایا جائے، اس لیے مسلمان دوسرے اقوام کے خلاف سازشوں، الٹی سیدھی چالوں سے پرہیز کرتے ہیں، جبکہ دوسرے اقوام اور ادیان کے ماننے والے اپنے دشمن کو کسی طرح بھی نقصان پہنچانے کو جائز اور حق بجانب خیال کرتے ہیں۔
Read the rest of this entry »

Naqab (Veil) banned by western countries

Recently I received an Email. I am just presenting it to you after little editing.

Western people don’t like Naqab, so they always argue on that.

Veil-of-Islamic-women

Veil-of-Islamic-women

Veil-of-Islamic-women

Veil-of-Islamic-women

And what’s happening today??

SEE BELOW

When they stopped few not to wear naqab and now

the

Entire world is wearing naqaab, and they have to.

Veil-in-world

Veil-in-world

Swine-ful

Swine-ful

Allah hu Akbar

Is such a sudden attack of swine flu a coincidence?

They are being forced by the lord to wear it.

سازشوں کے جال

فرض کریں آپ کچھ لوگوں کے ساتھ ایک راستے پر چل رہے ہیں، آپ کے دائیں بائیں دو تین منچلے بھی محو سفر ہیں،ابھی سفر کی ابتدا ہی ہوتی ہےکہ کچھ دیر  بعد ایک منچلا اچانک آپ کے پیچھے آ کر آپ کی ٹانگ پر ٹھوکر مارتا ہے، آپ لڑکھڑاتے ہیں، گرنے لگتے ہیں پھر سنبھل جاتے ہیں، مگر جب اپنے پیچھےمڑکر  دیکھتے ہیں تو اتنی دیر میں وہ منچلا اپنی سابقہ جگہ پر پہنچ چکا ہوتا ہے اور ویسے ہی چلنا جاری رکھتا ہے ، وہ یوں ظاہر کرتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، آپ حیرانی سے دوسرے منچلوں کی طرف دیکھتے ہیں تو ان کے تاثرات بھی ایسے ہی پاتے ہیں، آپ ان کی آنکھوں میں اپنے لیے حمایت تلاش کرتے ہیں تو آپ کو ان کی آنکھیں بنا تاثر نظرآتی ہیں، آپ تکلیف کے باوجود پھر چلنا شروع کر دیتے ہیں، تھوڑی ہی دیر اور گزرتی ہے تو دوسرا منچلا آپ کی دوسری طرف آ کرآپ کی دوسری ٹانگ پرپیچھے سے ٹھوکر مارتا ہے، آپ درد کی شدت سے دوہرے ہوتے ہیں ،توازن کھودیتے ہیں، گر پڑتے ہیں، پھر اٹھ کر پیچھے دیکھتے ہیں تو اتنی دیر میں دوسرا منچلا بھی اپنی پہلی حالت میں واپس پہنچ کرچل رہا ہوتا ہے، آپ ایک بار پھر مدد کے لیے دوسرے منچلوں کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتے ہیں۔ آپ کے اندر شدید غصہ اٹھتا ہے لیکن ایک بار  پھرآپ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔تھوڑی ہی سفر اور کٹتا ہے کہ تیسرا منچلا وہی حرکت کرتا ہے، تو رد عمل میں آپ خاموش نہیں رہ پاتے اور غصے سے پکارتے ہیں ،اوئے یہ تم کیا کر رہے ہو۔ اس پر تینوں منچلے ایک ساتھ ہو کر سختی سے آپ سے مخاطب ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے اوئے کا لفظ کیوں استعمال کیا، آپ بدتمیز ہیں، ہم آپ کے ساتھ یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے، آپ اپنا ردعمل فورا درست کریں ورنہ ہم آپ کا بائیکاٹ کر دیں گے اور دوسرے ہجوم کو بھی آپ سے تعلق توڑنے پر مجبور کر دیں گے، جب آپ کچھ دور گزرنے والے بقیہ ہجوم کی طرف دیکھتے ہیں تو اسکا ردعمل بھی منچلوں سے مختلف نہیں ہوتا۔ آپ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں اور آپ سوچتے ہیں کہ یہ سب میرے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

Read the rest of this entry »

What Does Pakistan Mean

What Does Pakistan Mean?

Bread, clothes and medicine
A little house to live in
Free education, as may right be seen
A Muslim, I, too, have always been
What does Pakistan mean
There is no God, but God, The Rab-al-alameen

Read the rest of this entry »

اللہ کا اپنے بندے کے ساتھ معاملہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہےکہ
میں بندےکے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں
جیسا میرے ساتھ گمان کرتا ہے
جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں
اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تومیں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں
اگر وہ میرا مجمع میں ذکر کرتا ہے تو میں اس مجمع سے بہتر یعنی فرشتوں کے مجمع میں اس کا تذکرہ کرتا ہوں
اگر بندہ میری طرف ایک بالشت متوجہ ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوں
اگر وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں دو ہاتھ اس کی طرف متوجہ ہوتاہوں
اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں

بخاری شریف

صدقہ دینے کا ثواب

صدقہ جب اپنے مالک کے ہاتھ سے نکلتا ہے تو اس وقت پانچ جملے کہتا ہے


ایک – میں فانی مال تھا تو نے مجھے بقا دے دی
دو – میں تیرا دشمن تھا تو نے مجھے اپنا دوست بنا لیا
تین – آج سے پہلے تو میرے حفاظت کرتا تھا، اب میں تیری حفاظت کروں گا
چار – میں حقیر تھا تو نے مجھے عظیم بنا دیا
پانچ – پہلے میں تیرے پاس تھا اب میں اللہ کے پاس ہوں

ہر اچھی بات کو دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ ہے، مگر آپ صرف اسی صدقہ پر انحصار نہ کیجیے بلکہ اپنی ذات کا اپنے گھر والوں اور بچوں کا صدقہ دیجیے اپنے مال سے، اللہ آپ کو جزا دے ، آمین

ایک قادیانی میرے پیچھے پڑ گیا ہے

ایک قادیانی میرے پیچھے پڑ گیا ہے,  وہ مجھے ای میل کر کے اپنےمذھب کی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے, اسکی پہلی ای میل پر میں نے اسے سختی سے کہا کہ تم غلط ہو اور اپنا راستہ درست کرو، مگر وہ پھر بھی مجھے ای میل کرنا نہیں چھوڑ رہا, ساتھ وہ مجھے یوٹیوب ویڈیوز کے لنک اور قرانی آیات بھی بھیج رہا ہے، جسکے مطابق اور پیغمبر آ سکتے ہیں

ایسے میں مجھے کیا کرنا چاہیے، میرے پاس اس سے بحث مباحثے کا وقت بھی نہیں کیوں کہ میرے ملازمت کی وجہ سے میرے پاس محدود وقت بچتا ہے
کیا آپ میں سے کوئی اس کے ساتھ بحث کرنا پسند کرے گا، میرے خیال میں ہم اردو محفل پر ایک تھریڈ بنا دیتے ہیں یا کسی بھی اور پلیٹ فارم پر تا کہ سب لوگ بحث میں شامل ہو سکیں

« Older entries