Celebrations at Musharaf’s Resign

See how people are happy at Musharaf’s Resignation

Dusro ki aag apne ghar me

Jis ne dusro ki aag apne ghar me laga li

Jis ne dusro ki aag apne ghar me laga li

مشرف نے استعفیٰ دیدیا،ملک بھر میں جشن،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اردو تائمز(نیوز) صدر پرویز مشرف تقریباً 9 سال تک برسراقتدار رہنے کے بعد پیر کو صدارتی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ان کے مستعفی ہونے کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر میں جشن کا سماں پیدا ہوگیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، قبل ازیں قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر یہ عہد ہ چھوڑ رہا ہوں ۔ سیاسی و غیر سیاسی رفقاءجنہوں نے حکومت چلانے میں دور صدارت کے دوران میری مدد کی ، میرا ساتھ دیا انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ،پاک فوج کو سیلوٹ کرتا ہوں۔ پاکستان سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ تصادم اور محاذ آرائی کی بجائے قومی مفاہمت کو ترجیح دی جائے ۔ اسی کے نتیجے میں ملک و قوم کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے ۔ ورنہ ہم ملک وقوم کو دھوکہ دیتے رہیںگے اور اسے ٹھیک کرنے میں ناکام رہیںگے۔ 9سالہ پالیسیوں پر فخر ہے ۔ انہیں غلط قرار دینے والے عوام کو فریب دے رہے ہیں ۔ 9 سالوں میں پاکستان کے ہر شعبے کو ترقی دی ہے ۔ دنیا کے نقشے پر پاکستان کی اہمیت اجاگر ہوئی ۔ اوراسے اہم مقام اور رتبہ حاصل ہوا ۔ پاکستان کی بات سنی جاتی ہے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کرے ، سازشوں سے محفوظ رکھے ، عوام کی مشکلات آسان کرے ۔ میری جان ہمیشہ ملک وقوم کے لیے حاضر رہے گی ۔ اللہ تعالی پاکستان کا حامی وناصر اور پاکستان کا خدا حافظ ہو ۔ گزشتہ روز یہاں قوم سے اپنے آخری خطاب میں اپنے استعفی دینے کا اعلان کیا ۔

Read the rest of this entry »

مشرف كے استعفے پر ردِعمل

استعفے پر ردِعمل:

نو سال قبل پاکستان میں فوجی قوت کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اور بعد میں صدر بن جانے والے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف صدارت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ ان کے استعفے پر مختلف حلقے اور لوگ کس ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس بارے میں تمام رپورٹیں ایک جگہ۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا

وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ وہ احتساب چاہتے ہیں اگرچہ احتساب اور انتقام میں بہت معمولی فرق ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ہم انتقام لیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ کوڈا لیزا رائس کا ردِ عمل

امریکی وزیر خارجہ نے صدر پرویز مشرف کے استعفے پر رد عمل ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے دوست رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا

Read the rest of this entry »

مشرف كي تقرير

ایک گھنٹے کے خطاب میں لال مسجد کی کاروائی کا کوئی ذکر نہیں تھا

صدر پرویز مشرف کی آخری تقریر میں زیادہ تر زور اس بات پر رہا کہ ان کے دور میں معاشی ترقی کے لیے کیا کوششیں ہوئیں۔لیکن بعض اہم موضوعات ان کے خطاب سے یکسر غائب تھے۔مثلاً گزشتہ برس نو مارچ کے بعد عدلیہ کے سلسلے میں انہیں انتہائی اقدامات کیوں کرنے پڑے اور نومبر میں ایمرجنسی لگانے کا جواز کیا تھا۔اس بارے میں انکی تقریر میں ایک لفظ نہیں تھا۔حالانکہ یہی دو اقدامات تھے جو بالآخر ان کے زوال کا سبب بنے۔

Read the rest of this entry »

مشرف مستعفي

ملک و قوم کی خاطر‘ مستعفی ہونے کا اعلان: مشرف

اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف
’یہ کہنا غلط ہے کہ ملک میں بحران ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ہے‘

پاکستان کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے پیر کی دوپہر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے ایوان صدر سے براہ راست خطاب میں کیا اور کہا کہ انہوں نےیہ فیصلہ ملک وقوم کی خاطر کیا۔

ناکام اپیلیں
پاکستان کے سیاسی دنگل میں میری کوشش مفاہمت کی رہی لیکن بدقسمتی سے میری تمام اپیلیں ناکام ہوگئیں

پرویز مشرف
انہوں نے اپنا استعفیٰ قومی اسمبلی کی سپیکر کو دیا ہے۔ سینیٹ چیئرمین محمد میاں سومرو قائم مقام صدر ہوں گے اور آئین کے مطابق تیس دن کے اندر نئے صدر کا انتخاب ہونا ہے۔

Read the rest of this entry »

مولانا فضل الرحمن کی زرداری سے ملاقات،صدر پرویز مشرف کے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد پر ان کے احتساب کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے

مولانا فضل الرحمن کی زرداری سے ملاقات،صدر پرویز مشرف کے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد پر ان کے احتساب کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2008ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات میں کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کے خلاف الزامات سامنے آنے کے بعد ان کے احتساب کا مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان رات گئے ہونے والی ملاقات میں صدر کے مواخذے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مواخذے کے لئے پیش کی جانے والے قرار داد کا موسودہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے ملاقات میں اس رائے کا اظہار کیا کہ اگر صدرپرویز مشرف مواخذے سے پہلے مستعفی ہوجائے تو ان کے لئے بہتر ہوگا، بصورت دیگر الزامات سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے ان کے احتساب کا مطالبہ زور پکڑسکتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات سامنے آنے کے بعد صدر کے لئے محفوظ راستہ حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ دونوں رہنماوٴں نے صدر کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں کل سے سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مواخذے کی قرداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔

17/08/2008 12:56:03 : وقت اشاعت

Go Musharaf Go..

Article about Musharaf

Article about Musharaf

Read the rest of this entry »

Dukhtar Farosh

Musharraf running out of time

Musharraf ‘running out of time’

Pakistan’s foreign minister has said President Pervez Musharraf must stand down in the next two days or face impeachment proceedings.

People Are angry with Musharaf

People Are angry with Musharaf

“Musharraf is running out of time”, said Shah Mahmood Qureshi, of the Pakistan People’s Party (PPP) – a major partner in the governing coalition.

Draft charges against the president include violation of the constitution and gross misconduct, officials said.

Mr Musharraf’s office has said he will not resign and will defend himself.

The impeachment campaign was launched last week by leaders of the PPP and the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), led by former prime minister Nawaz Sharif.

A PML-N official said: “There is a long list of charges against him… we will file them, by the latest, by Tuesday.”

Read the rest of this entry »

« Older entries