September 17, 2008 at 4:05 pm (News)
Tags: Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, عافية صديقي, Afia, Missing Pakistani, Permit to meet afia siddiqui
امریکہ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کوڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی اجازت دیدی ، ملاقات 4 اکتوبرکو ہوگی ۔۔۔امریکی دفتر خارجہ نے گوانتاناموبے میں قید 5 پاکستانیوں سے ملاقات کی درخوہاست مسترد کر دی:

Dr. Afia Siddiqui
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17ستمبر 2008ء) امریکہ نے پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے جبکہ گوانتاناموبے میں قید 5 پاکستانیوں سے ملاقات کی درخوہاست کو مسترد کر دیاہے۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کو مشاہد حسین کی قیادت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے کی اجازت دی ہے،ملاقات 4 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہو گی۔ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو سیکورٹی کے سخت نظام سے گزرنا ہو گا۔ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے ڈاکٹرعافیہ کی رضامندی کا حصول ضروری ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی چیکنگ کے تکلیف دہ مراحل کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا اور ملاقات کرنے سے گریز کرتی ہیں۔پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نے گوانتاناموبے میں قید 5 پاکستانیوں سے ملاقات کی بھی درخواست کی تھی جسے امریکی وزارت خارجہ نے مسترد کر دیا۔یہ پاکستانی قیدی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں امریکہ کے حوالے کیے گئے ۔
17/09/2008 11:57:31 : وقت اشاعت
2 Comments
August 26, 2008 at 5:45 pm (News)
Tags: Afia Case Proceedings at Court, Afia Siddiqui, Afia Siddiqui in Serious Condition, Afia's lawyer press conference, Article about Dr. Afia Siddiqui, Missing Pakistani Lady Afia Siddiqui, Prisnor no. 650
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حالت تشویشناک ہے ۔ انھیں فوری اسپتال منتقل کیا جائے ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل کی پریس کانفرنس:
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26اگست 2008ء )امریکہ میں قید پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے تشویشانک حالت کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فور ی اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیویارک میںپریس کانفرنس میں انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جسمانی تلاشی کا توہین امیز سلسلہ فوری طو رپربند کیا جانا چا ہئے ۔ انہوں نے بتایاکہ امریکی حکام نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے کوتحویل میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے ۔وکیل کا کہنا تھا کہ انہیںفراہم کی گئی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی میڈیکل رپورٹ نامکمل ہے اور امریکی حکومت حقائق چھپارہی ہے۔ وکیل کے مطابق وکلاءسے ملاقات کے دوران بھی عافیہ صدیقی ہتھکڑیوں میںجکڑی ہوتی ہیں۔
26/08/2008 11:39:52 : وقت اشاعت
Leave a Comment
August 16, 2008 at 12:35 pm (News)
Tags: Afia Case Proceedings at Court, Afia Siddiqui, Afia Siddiqui Newyork, Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia to be presented into court, Handing over Dr Afia to USA, Missing Pakistani Lady Afia Siddiqui, Prisnor no. 650, قيدي نمبر 650, ڈاکٹر عافیہ صدیقی نیویارک, عافية صديقي
ڈاکٹرعافیہ کی تلاشی لے کر مسلم روایت کا مذاق اڑایا جاتاہے، وکیل الزبتھ فلنگ:
نیو یا رک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16اگست 2008ء ) امریکہ میں زیرحراست پا کستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وکیل الزبتھ فلنک نے اپنی موکلہ کے ساتھ بد سلو کی پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تلا شی کے نام پر توہین اور مسلم روایا ت کا مذاق اڑا یا جارہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں الزبتھ فلنک نے کہا کہ بیر ون ملک اور امریکہ آمد کے بعد ان کی مو کلہ کوٹا رچر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے نیو یا رک نیو ز ڈے کو بتا یا کہ ڈاکٹر عافیہ کی تلا شی کے دوران نسوانیت کی تو ہین کی جا تی ہے ۔ واضح رہے کہ تین روز سے نیو یا رک کے مقا می اخبارات اور ٹی وی نیٹ ورک میں لگا تا ر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے جس میں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
16/08/2008 12:41:04 : وقت اشاعت
Leave a Comment
August 12, 2008 at 11:38 am (News)
Tags: Afia Case Proceedings at Court, Afia Siddiqui, Afia Siddiqui Newyork, Appeal for Release of Dr. Afia, Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia to be presented into court, Handing over Dr Afia to USA, Missing Pakistani Lady Afia Siddiqui, Prisnor no. 650, قيدي نمبر 650, ڈاکٹر عافیہ صدیقی نیویارک, عافية صديقي
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی توہین آمیز جامہ تلاشی ختم کی جائے، پاکستانی سفیر
امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12اگست 2008ء ) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ان کے وکیل سے ملاقات سے پہلے اور ملاقات کے بعد جامہ تلاشی کا طریقہ کار انتہائی توہین آمیز ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ پاکستانی سفارتخانے کا کہناہے کہ جامہ تلاشی سے ایک مسلمان خاتون کا تقدس پامال ہوتاہے ۔ اس لئے امریکی محکمہ خارجہ محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر اس توہین آمیز طریقہ کار کو ختم کرے ۔پاکستانی سفارتخانے نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کولیڈ ی ڈاکٹر بھی مہیا کی جائے ۔
12/08/2008 11:42:16 : وقت اشاعت
Leave a Comment
August 6, 2008 at 4:46 pm (News)
Tags: Afia Case Proceedings at Court, Afia Siddiqui Newyork, Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia to be presented into court, Prisnor no. 650, قيدي نمبر 250
ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی عدالت میں پیش ،عدالت کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات سے انکار:
نیو یارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) القاعدہ سے مبینہ تعلق کے شبے میں گرفتار پاکستان نڑاد امریکی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوگزشتہ روز ایک امریکی عدالت کے سامنے پیش کیاگیا ہے جہاں انہوں نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کیا ہے۔امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی نیورو سرجن ڈاکٹر عافیہ کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کو منگل کو نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے خلاف لگائے الزامات انہیں سنائے گئے۔ عدالت میں ڈاکٹر عافیہ بہت کمزور نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔
Read the rest of this entry »
Leave a Comment
August 4, 2008 at 5:40 pm (News)
Tags: Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Handing over Dr Afia to USA, Missing Pakistani Lady Afia Siddiqui, Prisnor no. 650, قيدي نمبر 250
ڈاکٹر عافیہ امریکہ کی تحویل میں

Dr. Afia Siddiqui Educated in USA
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ پانچ برس قبل کراچی سے لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عافیہ صدیقی زندہ ہیں اور افغانستان میں ایک امریکی قید خانے میں موجود ہیں۔
یہ بات صدیقی خاندان کی امریکی وکیل نے پاکستانی صحافیوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں بتائی ہے۔
ایلنے وہائٹ فیلڈ نے اپنی ای میل میں انکشاف کیا ہے کہ جمعرات کے روز ایف بی آئی کا ایک ایجنٹ ہیوسٹن میں مقیم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائی کے گھر گیا اور انہیں بتایا کہ انکی بہن افغانستان میں قائم ایک امریکی قید خانے میں زخمی حالت میں موجود ہیں۔
Read the rest of this entry »
Leave a Comment
August 4, 2008 at 5:24 pm (News)
Tags: Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Prisnor no. 650, ڈاکٹر عافیہ بگرام بیس میں قید

Dr. Afia Siddiqui
حقوق انسانی کی ایک تنظیم نے لاپتہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی افغانستان کے ایک امریکی فوجی مرکز میں ممکنہ موجودگی کی تحقیقات کرنے کے لپے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے۔
ایشیائی ہیومن رائٹس کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانچ سال قبل اپنے بچوں سمیت کراچی سے لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، جنہوں نے امریکہ میں تربیت حاصل کی تھی، بگرام میں واقعہ امریکی جیل میں قید ہیں اور وہاں واحد خاتون قیدی ہونے کی وجہ سے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ امریکی تحقیقاتی اداروں کو مطلوب ہیں اور ان پر القاعدہ کا رکن ہونے اور امریکہ پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
Read the rest of this entry »
Leave a Comment
July 29, 2008 at 12:12 pm (Features)
Tags: Appeal for Release of Dr. Afia, Article about Dr. Afia Siddiqui, Dr. Afia Siddiqui, Handing over Dr Afia to USA, Missing Pakistani Lady Afia Siddiqui, Prisnor no. 650
This is poor Dr. Afia Siddiqui who is bearing torture in Afghanistan Jails by American soldiers, Read details story of her’s at this blog.
http://alaiwah.wordpress.com/where-is-dr-afia-siddiqui-asks-ahrc/
A few days back the Asian Human Rights Commission issued an urgent press release about a Pakistani, Dr. Afia Siddiqui, who has been missing from Pakistan for over four years, since 2003. Her kidnapping has since then been denied by both American and Pakistani governments but actually she has been suspected of being an operative of Al-Qaeda and has been on FBI’s wanted list. There is reason to believe that she is also one of the missing persons who had been ‘handed over’ to the Americans courtesy of Pervaiz Musharraf. Let us not forget that the missing persons case was a turning point in the history of Pakistan where Pervaiz Musharraf had a severe falling out with the then CJP Iftikhar Chaudhry who was investigating this case and probably stepped on a few toes definitely ended up rumbling a few skeleton locked within Musharraf’s treasure chest of hidden secrets

Dr. Afia Siddiqui

Hamara Keya Baney ga - Article about Dr. Afia Siddiqui
-: LINKS :-
Read the rest of this entry »
29 Comments
« Older entries