محمد بلال صاحب کا اردو کتابچہ


mbilal-logo

mbilal-logo

بلال بھائی ہمارے بہترین اردو بلاگرز میں سے ایک ہیں، جو تھوڑا تھوڑا لکھتے ہیں مگر عمدہ لکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیشتر مضامین جو کے ٹیوٹریلز کی شکل میں تھے کو اکٹھا کر کے ایک کتابچے کی شکل دی ہے۔ جو ان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس کتابچے میں اردو کی بورڈ، کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب اور دیگر معلوماتی روابط اکٹھے کر دیے ہیں۔ یہ کتابچہ تقریبا تمام افراد کے لیے بہترین ہے۔ میں نے سوچا کیوں نا اس کتابچے کو اپنے بلاگ پر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کر دوں تا کہ میرے بلاگ کے کچھ ایسے صارفین جو بلال بھائی کے بلاگ پر نہیں جاتے اس سے استفادہ کر سکیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کا ربط یہ رہا۔اگر پہلا ربط کام نہ کرے تو نیچے دیے گئے دوسرے ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں، میں نے احتیاطاً اسے اپنے بلاگ پر بھی محفوظ کر لیا ہے۔

http://www.paksign.com/downloads/urdu-and-computer.pdf

http://yasirimran.files.wordpress.com/2009/10/urdu-and-computer.pdf

What is the difference between Wi-max & Wi-Fi

Both these terms are very common these days, as Wireless technology is getting wider and wider everyday, Every new laptop, Pocket PC and most models of cellular phones has capability to receive wireless network signals. However Wi-Fi and Wi-Max are different.

WiMAX is a technology more employed by Telecoms Operators to serve Internet connectivity, wirelessly throughout a region or large area. Wi-max signals cannot be picked via the regular Wi-Fi card used in laptops or pc or a cellular phone.
Read the rest of this entry »

گرین گریپس ورڈپریس سانچہ – یوم ٹیکنالوجی ہفتہ بلاگستان

یوم ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک نیا اردوایا گیا ورڈپریس سانچہ پیش خدمت ہے، یہ سانچہ انگریزی سانچے گرین گریپس کو اردوانے کے بعد وجود میں آیا، ڈارک گرے رنگ کا بیک گراؤنڈ، صفحہ کے سب سے اوپر صفحات کے روابط اور نیچے بڑی سی تصویر جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس تصویر کی سورس فائل جو کہ فوٹو شاپ کی ہے وہ بھی ساتھ نتھی کر دی گئی ہے تاکہ آپ اپنی مرضی کی تصویر آسانی سے لگا سکیں، میں نے کافی کوشش کی ک اس تصویر کو بدلتی ہوئی تصاویر میں تبدیل کر دوں لیکن اس سانچے کی بناوٹ کچھ ایسی ہے کہ یہ تبدیلی ممکن نہ ہو سکی۔علوی نستعلیق خط متن اور عنوان کے لیے استعمال کیا گیا ہے، اگرآپ تھوڑی بہت سی ایس ایس جانتے ہیں تو اپنی مرضی کا خط استعمال کر سکتے ہیں۔ صفحہ پر موجود بڑی سی تصویر کے ساتھ آپ اپنا تعارفی پیغام بھی شائع کر سکتے ہیں، جو کہ اباؤٹ نامی فائل میں موجود متن تبدیل کرنے سے صفحہ پر ظاہر ہو جائے گا۔بہت شکریہ

اسکا منظر کچھ ایسا ہو گا۔

گرین گریپس سانچہ کا منظر

گرین گریپس سانچہ کا منظر

سانچہ اتاریں

سورس اتاریں

پرائیویٹ اداروں میں ہائیر ایجوکیشن – ہفتہ بلاگستان ۲

ارے دوسر دن تعلیم کے لیے ہے، لیکن پہلے دن بھی تو تعلیم کے متعلق لکھا، خیر وہاں اگر پرائمری سکول کا لکھا تو یہاں کالج میں تعلیم کے متعلق ایک واقعہ سنادیتا ہوں،انٹرمیڈیٹ میں والد صاحب کی بیماری کی وجہ سے میں تعلیم اور امتحانات پر توجہ نہ دے سکا پھر بھی درمیانے درجے کے نمبر لینے میں کامیاب ہو گیا، میرا ارادہ تو ٹیکنکل کالج رسول سے درافٹسمین ڈپلومہ یا تین سال کا سول انجینئر کا ڈپلومہ کرنے کا تھا لیکن بڑے بھائی کی تجویز پر کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے لاہور چلا گیا، میرے شہر کے کچھ لڑکے لاہور میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، جن میں سے کچھ آئی ایل ایم نامی انسٹیٹیوٹ میں ، کچھ منہاج القرآن یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے، خیر معلومات حاصل کرنے کے بعد منہاج القرآن مناسب لگا، اس وقت بی سی ایس کی تین سال کی فیس ڈھائی لاکھ تھی، کچھ ہوسٹل یا پرائیویٹ فلیٹ کے اخراجات، وہ بھی کافی زیادہ تھے، والد صاحب اس بات کے لیے راضی نہ ہوے کیوں کہ وہ خود بیمار تھے لیکن میرے بڑے بھائی جو کہ سعودی عرب میں ملازمت کرتے تھے ، انہوں نے اصرار کر کے والد صاحب کو منا لیا۔


Read the rest of this entry »

میرے پرائمری سکول کے دن – ہفتہ بلاگستان

السلام علیکم، ہفتہ بلاگستان کے لیےپہلی تحریر پیش خدمت ہے، یہ تحریر میرے بچپن کا ایک واقعہ ہے۔
بات کچھ یوں ہے کے میں پرائمری سکول کے دنوں میں کافی بھولا بھالا اور معصوم تھا، سکول میں میرا دھیان شرارتوں کی بجائے کتب، اساتذہ، ہوم ورک اور امتحانات پر ہوتا۔اسی لیے اساتذہ اور امی ابو بھی مجھ سے خوش رہتے، میرے پرائمری سکول میں تین ہی استاد تھے ،جب میں چوتھی جماعت میں تھا تو ہمارے سکول کے ایک استاد تبدیل ہو گئے اور ایک نئے استاد ان کی جگہ تشریف لے آئے ان کا نام امجد صاحب تھا، وہ جوان آدمی تھے ، ان کا قد خوب لمبا اور جسم ورزشی قسم کا تھا، چہرہ بھی کچھ کرخت سا تھا، اپنے پہلے ہی دن میں انہوں نے کچھ لڑکوں کی اس سخت انداز سے پٹائی کی کہ میرے دل میں ان کا ڈربیٹھ گیا، ڈر کی بجائے اگر اسے دہشت کہیں تو زیادہ موزوں ہو گا۔ چونکہ میں ایک پسماندہ گاؤں نما شہر سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے میرے سکول میں اساتذہ کا پٹائی کرنا عام سی بات تھی، خود میں نے بھی کئی دفعہ مار کھائی، مگر پہلے اساتذہ میں سے کوئی شدید قسم کی پٹائی نہیں کرتا تھا۔ امجد صاحب کے آنے کے ساتھ ہی میری تعلیمی کارکردگی گرنی شروع ہو گئی،


Read the rest of this entry »

ورڈ پریس کا نیا اردو سانچہ تھرٹین

السلام علیکم
صاحبان تو اللہ کے کرم سے میں نے بھی پہلی بار کامیابی کے ساتھ ورڈ پریس کی تھیم تھرٹین کا اردو ترجمہ کر لیا، یہ وہی تھیم ہے جو میرے بلاگ پر لگی ہے، تھیم کو اردو میں سانچہ کہتے ہیں ، ورڈ پریس ڈاٹ کام والےمجھے تو اس سانچے کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیوں کہ میرا بلاگ ایک فری اکائونٹ پر قائم ہے، لیکن جو حضرات اپنا ہوسٹنگ اکائونٹ رکھتے ہیں وہ با آسانی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ میرا ترجمہ شدہ پہلا سانچہ ہے تو سانچے میں اگر کوئی گڑ بڑ ہو تو مجھے مطلع کیجیے، تا کہ اس خامی کو دور کر سکوں، اگر ماورا جی یہ تحریر پڑھیں تو ان سے گزارش ہے کہ اس سانچے کا ضرور تجربہ کریں، اور دیکھیں کہ کیا یہ واقع ٹھیک بنا ہے، میں نے اردو اور انگریزی تحاریر کے لیے ٹائٹل کو درمیان میں الائن کیا ہے، بقہ تمام عبارات اردو کی مناسبت سے ہیں، ڈیفالٹ فونٹ علوی نستعلیق ہے اور اگر وہ دستیاب نہ ہو تو اردو نسخ فونٹ استعمال ہو گا،
ڈون لوڈ کرنے کا ربط یہ رہا۔بہت شکریہ۔

اور اسکا منظر کچھ ایسا ہو گا۔


Read the rest of this entry »

سافٹ وئر کمپنیوں کے انسانی حقوق کے منافی قوانین

دنیا بھر میں سافٹ وئر بنانے والی بڑی کمپنیاں اس بنیادی رقم سے سینکڑوں گنا زیادہ منافع کما چکی ہیں جتنی ان کے بنائے گئے سافٹ وئر کی لاگت ہے۔ حتی کہ کمپنی سے منسلک افراد جن میں پروگرامر، سافٹ وئر انجینئر، کوڈر، سافٹ وئر کوالٹی کنٹرول انجینئر، تشہیر کرنے والے اور اداراتی ملازمین شامل ہیں کو بڑی بڑی تنخواہیں دینے کے بعد بھی اربوں ڈالرز کی مالک ہیں۔ ان کمپنیوں میں مائیکروسافٹ، سن سسٹمز، اوریکل کارپوریشن اور ایڈوبی سسٹمز وغیرہ شامل ہیں۔اتنا بڑا منافع کمانے کے بعد بھی ان کمپنیوں کی حوس کم نہیں ہوئی اور نہ ان کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں آئی بلکہ یہ کمپنیاں نئے بننے والے سافٹ وئر کی قیمتیں مزید بڑھاتی جا رہی ہیں ، تیار شدہ سافٹ وئر کو زیادہ سے زیادہ صارفین کو بیچنےکے لیے ایک دوسرے سے معاہدے کر رہی ہیں، مثلا سافٹ وئر بنانے والی کمپنی لیپ ٹاپ بیچنے والی کمپنی سے معاہدہ کرتی ہے کہ ہر کمپیوٹرکے بازار میں جانے سے پہلے اس میں سافٹ وئرمنتقل کیا جائے اور کمپیوٹر کی قیمت میں سافٹ وئر کی قیمت بھی شامل کی جائے تا کہ خریدار سافٹ وئر کی قیمت دینے پر بھی مجبورہو۔


Read the rest of this entry »

سافٹ ویر پائریسی، حلال یاحرام

دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں سافٹ ویر کی تیاری باقاعدہ ایک صنعت یا کاروبار بن چکی ہے، اکثر ممالک کی حکومتوں نے سافٹ ویر تیار کرنے والے اور استعمال کرنے والوں کے متعلق قوانین بھی وضع کیے ہوے ہیں۔ نیز سافٹ ویر کا بنا اجازت استعمال اور بنا خریداری کے استعمال، یا ایک بار خرید کر سافٹ ویر کے کئی نسخے بنا کر اپنے احباب کو دینا یا بیچنا جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس پر سزا اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے، جسے سافٹ ویر پائریسی بھی کہا جاتاہے۔

سافٹ ویر تیار کرنا ایک محنت طلب کام ہے جس پر وقت صرف کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی شخص سافٹ ویر تیا کرے اور اپنے تیار کئے ہوے سافٹ ویر کو بیچے، یا کوئی ادارہ ایسا کرے تو اسلامی احکامات کے مطابق یہ جائز ہے، یہ میرا خیال ہے لیکن اس کی تصدیق کسی بھی عالم دین سے کی جا سکتی ہے، اس بات میں اتنا ابہام نہیں ہے، کیوں کہ ایک شخص محنت کر روزی کما رہا ہے، سافٹ ویر بنانا ایک ہنر ہے اور یہ ہنر سیکھنا بھی پڑتا ہے، جیسے مکان تعمیر کرنا، قالین بنانا، لوہے کی مصنوعات تیار کرنا ہنر میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Software Piracy

Software Piracy


Read the rest of this entry »

Global Science Magzine Launched new Website

I recently came to know that Pakistan’s populer URDU science magzine Global Science has launced their website. This magzine was stared in 1998 and covered all science subjects. This magzine has largest circulation in Pakistan. However the website is launced after a long wait, I started reading this magzine in 2001, however it wasn’t available in my locality and I need a lot of hard work to find its one copy. Later on I saw this magzine with my friend who was practicing as a doctor and I found that this magzine has something for all kind of science including Bio, Computer Science, Electronics and other general science readers.

Here is the link to their website.
Read the rest of this entry »

Call world-wide at Local Call rate from Pakistan

Connect2Pk.com

Connect2Pk.com

Recenty I came to know of this nice telecome service from Pakistan. These guyz offering you a benifit of world-wide call at local rate from any PTCL landline or any mobile number from Pakistan. To setup the system properly you need to install a software called fring or another software nimbuzz at the mobile phone you want to enable this facility or if you have a latest nokia phone that has SIP functionality. Also if you want to call from Landline / Mobile to PC you may do it and only you have to pay for a local call in Pakistan.

Infect this is a telephone number mapping service. First you have to register an account at their website Connect2Pk.com. You have to provide any landline or mobile number as a source number (The number from which you or your family want to call from Pak)

How Connect2pk works

How Connect2pk works

When your registration is complete you are ready to use this service. Then prepare your Mobile phone/PC to recived the redirected call. You may do that by following ways.

  • Install Fring at your mobile and setup SIP settings in it.
  • Install Nimbuzz and setup SIP settings in it.
  • Use SIP setting in your phone (If provided by your phone manufacturer)
  • Install X-Lite Software at your PC to recive call from Phone to PC

When you finished with any of the above go online from your Mobile Phone/PC. Please note that your network operator will charge you for Internet Data usage. I suggest subscribe for a data package provided by your Network operator, as I am living in Saudi Arabia I am using Al-Jawal 120 data bundle. You may subscribe for a bigger bundle depending on your use. Finally ask your buddies in Pakistan to call at the given numbers (Provided by Connect2pk.com). This will connect your buddies in Pakistan to Connect2pk server in Pakistan, then your call will be redirected to the Mobile phone/PC where you are online, any where world wide, Your buddies will only be charged a local Pakistani call.

That’s it

Currently the maximum duration of a single call is 20 min, however that’s enough when it is cheaper. May be in future they will update this service.

If you need more support about Installing software or setup, please visit Connect2pk.com and check forums or support section.

Read the rest of this entry »

« Older entries