میری بہت عرصے سے یہ خواہش تھی کہ میں مکمل قرآن کریم اپنے بلاگ میں شامل کروں ۔ اس سلسلے میں اپنے بلاگ پر میں نے کئی پوسٹس کیں جن میں قرآن کریم یا تو ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کیا گیا یا قرآن کریم کی تلاوت ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک دیا گیا۔ تاہم ورڈ پریس بلاگ پر قرآنی سورتیں اٹیچ نہ کی جا سکیں کیوں کہ ورڈ پریس ڈاٹ کام بلاگ پر ڈاکومنٹس اور تصاویر تو اٹیچ کی جا سکتی ہیں لیکن صوتی فائلز نہیں۔ بعدازاں میں نے بلاگر ڈاٹ کام پر بھی آڈیو فائلز شامل کرنے کی کوشش کی مگر وہ طریقہ کار بھی جما نہیں۔ کئی بار میں نے سوچا کہ اپنی ہوسٹنگ خرید کر اس پر بلاگ بناؤں اور اس میں قرآن کریم کی تلاوت شامل کروں لیکن وہ خیال بھی تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔
کچھ عرصہ قبل میں نے بلاگ ڈاٹ کام پر موجود نظام کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا وہاں پر اگر چہ ورڈ پریس پلیٹ فارم ہی کام کر رہا لیکن صوتی یعنی آڈیو فائلز شامل کرنے کے گنجائش موجود ہے۔ اس بات کا علم ہونے کے ساتھ ہی قرآنی تلاوت پر مشتمل بلاگ بنانے کا خیال ایک بار پھر جاگ اٹھا۔ جس پر میں نے بلاگ ڈاٹ کام پر ایک نئی سب ڈومین حاصل کی۔
پھر امام کعبہ ماہر المعیکلی کی تلاوت حاصل کی اور اسے بلاگ پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا۔ یکے بعد دیگرے تمام قرآنی صورتیں شامل کیں اور انہیں ترتیب میں درست کیا۔ جس کا نتیجہ قرآن ایم پی تھری بلاگ کی صورت میں آج مکمل ہو چکا ہے۔ تمام قرآنی سورتوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اوپر ایک نیوی گیشن بار موجود ہے ۔جہاں پر تمام صفحات کے لنک شامل ہیں۔ ہر صفحہ دس سورتوں پر مشتمل ہے ، یوں مکمل قرآنی سورتیں بارہ صفحات پر سمائی ہوئی ہیں۔اور کسی ایک سورت کی تلاوت سننے کے لیے اس کے ٹائٹل پر کلک کرنے کے بعد ذیلی صفحہ موجود ہو گا جہاں پر ایک آن لائن پلئر تلاوت چلانا شروع کر دیتا ہے۔
میں اس پراجیکٹ پر مزید کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں اور ارادہ ہے کہ مزید قاری حضرات کی تلاوت بھی اس بلاگ پر شامل کروں۔ اگرچہ انٹرنیٹ بہت وسیع ہے اور اس پر قرآنی تلاوت سننایا ڈاؤن لوڈ کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔ آپ کو درجنوں ایسی ویب سائٹس مل جائیں گی جہاں تلاوت موجود ہے۔ لیکن قرآن پیغام حق ہے اور یہ جس قدر زیادہ پھیلایا جا سکے اس قدر بہتر ہے۔ چنانچہ انٹرنیٹ پر تلاوت کے ذخیرے میں میری یہ ایک چھوٹی سی کوشش بھی شامل ہو جائے اور اللہ تعالی میرا یہ عمل قبول فرمائیں۔
یہ پراجیکٹ میں اپنے ماں باپ اور اپنے استادوں کے نام منسوب کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں قرآن شریف پڑھ سکوں اوراسے دوسروں تک پہنچا سکوں۔ بہت شکریہ
نوٹ: چونکہ یہ قرآن سے متعلقہ بلاگ ہے اس لیے میں نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو اور اختتام پر میں نے تمام پوسٹس کا پھر سے جائزہ بھی لیا ہے ۔ اس کے باوجوداگر کوئی غلطی نظر آئے تو مجھے جلد از جلد ای میل کر دیں تاکہ غلطی کو درست کیا جا سکے۔








یاسر بھائی، اللہ آپ کو اس کام کا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
جی ہاں، انٹرنیٹ پر اس سلسلے میں بے بہا خزانہ موجود ہے مگر اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے اور کوئی کوشش بھی نا کرے۔
جن لوگوں نے آپ کے توسط سے سنا، اسکا ثواب آپکو بھی ملتا رہے گا۔ اور اللہ کرے یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہو۔
میں ابھی چند سورتیں سن کر مزید اپنی رائے دیتا ہوں۔
سلیم بھائی بہت بہت شکریہ
آپ کی مزید رائے کا انتظار رہے گا۔
ALHUMDULILLAH…YASIR BHAI…JAZAK ALLAH KHAIR.
god bless you. i always pray for you and family. ameen
Thank you M.Akram. Jazzak Allah
آپکا خالق آپکی اِس کاوش کو اپنی بار گاہ میں قُبول فرمائے ۔ ( آمین )۔
دُعا گو
۔ ایم ۔ ڈی ۔
شکریہ ایم ڈی بھائی
ماشاءاللہ، بہت اچھی کوشش ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔
عمیر ملک بھائی ، پسند کرنے کا شکریہ۔ جزاک اللہ
یاسر بھائی یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اردو بلاگز نے اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ تو کیا مُجھے دوبارہ رجسٹریشن کرانی ہوگی ؟؟؟
۔( ایم۔ ڈی )۔
جزاک اللہ خیر۔ الف سلام۔ اللہ تعالی آپکی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔ آمین ثم آمین
ایم ڈی بھائی کچھ مصروفیت ہے جس کی بنا پر اردو بلاگز پر بلاگ شامل نہیں کر پا رہا۔ بہت جلد کر دوں گا۔ اور اگر آپ کا بلاگ نہ ہوا تو مجھے مطلع کر دیں۔
اللہ آپکی محنت قبول فرمائیں اور اپنے حساب سے آپکو بدلہ عنایت فرمائیں
میرے خیال سے امام صاحب کا سر نیم ق کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔۔ ماہر المعیقلی۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کے فضل سے مجھے انکو اور عبد اللہ جہنی کو ایک میٹر سے سلام کرنے کی سعادت حاصل ہوئی تھی جس کا انہوں نے نظر ملاتے ہوئے بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ جواب دیا تھا
http://www.iipctv.com/lectures/urdu/emaan-ki-simt/94-saum-fasting
This is an extremely important lecture for Muslims who want to govern their lives in accordance with the Quran. Most Muslims know only one type of fasting which is observed during the month of Ramadan, while this lecture will point out various other types of fasting mentioned in the Quran (in addition to what we observe in Ramadan) and also the various reasons behind the different types of fasts, which ultimately increases our consciousness for Allah. This is a must watch as these other types of fast are also ordained by Allah which we are not told about as we are growing up, hence we are leaving a major practice that we as Muslims are suppose to do.
01/05 (2008) Al-Quran / Parhai key barey mein Quran Kya Kehta hey speaker Mohammad Shaikh IIPC
For any one starting to read the Quran or interested in learning more about Quran, this lecture provides the perfect platform for them. Another rarely translated word Al-Quran literally means “The Reading”. It answers through the verses of the Quran frequently asked questions and concerns people have, such as the purpose and function of Quran, and how this book should be approached and understood.
YASIR BHAI, SALAM ALAIKUM, MASHALLAH AAPNE BAHOUT ACHA KAM KIYA HAI, JAZAK ALLAH KHAIR, ALLAH PAK AAPKI KAWISON KO QUBOOL KARE AUR APNI RAHMAT NAZIL FARMAYE… AMEEN… AGAR HO JAZBA E IMAN ZINDA TO PHIR KIS BAT KI KAMI HAI..ALLAH PAK AAPKO BAHOUT SI QUSHIYAN ATA FARMAYE… AMEEN,
Thank you everybody for liking this. Jazzak Allah.
اچھی چیز شیئر کی جناب آٓپ نے
شکریہ قبول کیجئے
Good going. keep it up. Audios are the most useful as it is said that when your hands are busy, your ears are free. So why not make them busy too and what can be a better option than Quran???
I have also added Quranic stories for kids in the form of Urdu audiobooks on my blog bachpankedin.com and i feel very happy when people like them for their kids.