ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟



web-development

نوے کی دھائی میں سامنے آنے والا خیال یعنی ورلڈ وائڈ ویب آج اس قدر مشہور ہو چکا ہے کہ دنیا کہ چھوٹے سے چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بڑے کارپوریٹ سائز کاروباروں کی ویب سائٹس موجود ہیں۔ محکمہ پولیس ہو یا محکہو انکم ٹیکس، ہسپتال ہو یا سکول، سیاسی شخصیات سے لے کر فنکاروں اور گلوکاروں تک ہر کوئی اپنی ویب سائٹ بنا کر انٹرنیٹ پر موجود دیگر ویب سائٹس کے جمگھٹے میں شامل کرتا جا رہا ہے۔ پھر خبروں کے لیے مخصوص ویب سائٹس، اشیاء بیچنے کے لیے ویب سائٹ، ذاتی اظہار خیال پر مبنی ویب سائٹ جسے بلاگ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم اسکی مزید کئی قسمیں بھی موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور میں ویب سائٹ بنانا یعنی ویب ڈویلپمینٹ ایک اہم پیشہ بن چکا ہے ۔ اس پیشے میں قدم رکھنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ہم جانیں کہ ویب ڈویلپمینٹ ہے کیا؟ ویب ڈویلیپمینٹ سے مراد وہ تمام امور ہیں جو ایک ویب سائٹ کی تیاری کے دوران کیے جاتے ہیں۔ ان امور میں ویب سائٹ کا ڈیزائن بنانا، اس ڈیزائن کو انٹرنیٹ صارف کی نفسیات کے مطابق ڈھالنا، ویب سائٹ کے مواد کو بہتر بنانا، ویب سائٹ میں ڈائنامک فنکشنیلٹی ڈالنے کے لیے کسی کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج کو استعمال کرنا، ویب سرور سے متعلقہ سیٹنگ کرنا، ویب سائٹ کی سیکورٹی کا خیال رکھنا شامل ہیں۔

بنیادی طور پر ویب سائٹس کو دو زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ سٹیٹیک ویب سائٹ اور ڈائنامک ویب سائٹ۔ سٹیٹیک ویب سائٹ ایسی ویب سائٹ کو کہتے ہیں جس کا مواد سرور پر رکھ دیا جاتا ہے اور سرور بغیر کسی تبدیلی کے اسی مواد کو کلائنٹ کمپیوٹر پر بھیج دیتا ہے۔ ایسی ویب سائٹس کی شکل وصورت اور ان کے مواد میں کبھی تبدیلی نہیں آتی، اور دنیا میں کہیں سے بھی دیکھنے پر وہ ایک جیسی شکل اور مواد کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

دوسری طرف ڈائنامک ویب سائٹ سے مراد ایسی ویب سائٹ ہے جو پروگرامر کی بتائی ہوئی انسٹرکشن کے مطابق اپنی شکل و صورت اور مواد میں تبدیلی کرے۔ مختلف اوقات میں مختلف مواد پیش کرنے کی صلاحیت رکھے۔ صارف سے معلومات وصول کرے اور ان کو پراسیس کرنے کے بعد نتائج پیش کرے۔ تاہم اس ویب سائٹ کی ساری فنکشنیلٹی بذریعہ کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج پہلے سے متعین کردہ ہوتی ہے۔ ڈائنامک ویب سائٹ ایک یا کئی ڈائنامک صفحات پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہر صفحہ ایک مخصوص پروگرامنگ لینگویج میں لکھا جاتا ہے اور اسے سرور پر رکھ دیا جاتا ہے۔ اور صارف کے کھولنے پر یہ ویب سرور اس صفحے پر موجود پروگرام کو چلا کر فقط نتائج صارف کو پیش کر دیتا ہے۔ڈائنامک ویب سائٹ کے لیے ڈیٹا بیس، یعنی ڈیٹا کو محفوظ کرنے والی ٹیکنالوجی بھی ضروری ہوتی ہے۔ڈائنامک ویب صفحات بنانے کے لیے مختلف پروگرامنگ لینگویج یا سکرپٹنگ لینگویج استعمال کی جاتی ہیں۔ بعض کو ویب سرور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بعض کو کلائنٹ کے کمپیوٹر پر۔

کلائنٹ سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

اجیکس، جاوا سکرپٹ، فلیش، مائکروسافٹ سلور لائٹ، رئیل سٹوڈیو، ایچ ٹی ایم ایل فائیو اور سی ایس ایس تھری

سرور سائیڈ کوڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی زبانیں

اے ایس پی، سی ایس پی، کولڈ فیوژن، سی جی آئی اور پرل، گرووی پروگرامنگ لینگویج، جاوا، لوٹس ڈومینو، پی ایچ پی، پائتھون، رئیل سٹوڈیو ویب آیڈیشن، روبی، سمال ٹاک، ایس ایس جے ایس، ویب سفئیر، ڈاٹ نیٹ

ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والی ڈیٹا بیس

اپاچی، ڈی بی ٹو، فائر بڑڈ، مائکروسافٹ سیکول سرور، مائی سیکول، اوریکل، پوسٹ گری سیکول، ایس کیو لائٹ، سائبیس

ویب ڈویلپمینٹ کے لیے استعمال ہونے والے چند سافٹ وئر

اگر ایڈوبی سسٹمز کو ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کے متعلقہ سافٹ وئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کہا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا کیوں کہ ڈویلپرز کی ایک بڑی تعداد ایڈوبی پراڈکٹس استعمال کرتی ہے۔ چند لازم و ملزوم سافٹ وئرز میں ڈریم ویور، فوٹو شاپ، فلیش، ایڈوبی السٹریٹر اور فائر ورکس شامل ہیں۔ مائکروسافٹ کارپوریشن بھی اس سلسلے میں سافٹ وئر ایک عرصے سے بنا رہا ہے تاہم ویب ڈیزائننگ اور اینیمیشن کے شعبے میں یہ ایک بڑی پراڈکٹ لانے سے قاصر رہا ہے۔ جبکہ ویب ڈویلپمینٹ سے متعلقہ پراڈکٹس میں ویثول سٹوڈیو جو کہ ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی سے متعلقہ ڈویلپمینٹ میں مدد دیتا ہے ایک زبردست اور پسندیدہ سافٹ وئر ہے۔ اس کے علاوہ پراڈکٹس میں ایکسپریشن ویب، ایکسپریشن بلینڈ، ایکسپریشن ڈیزائن اور ایکسپریشن انکوڈر شامل ہیں۔

ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کیسے کریں

ویب ڈویلپمینٹ کی شروعات کرنے کے لیے آپ کو سب سے ابتدائی چیز یعنی ایچ ٹی ایم ایل زبان سیکھنی ہو گی۔ اس زبان کی ویب ڈویلپمینٹ میں اہمیت ابھی تک برقرار ہے ۔ ایچ ٹی ایم ایل پڑھنا شروع کیجیے اور اس کے تمام ٹیگز سے واقفیت حاصل کیجیے۔کسی مخصوص حصہ کو فقط اس لیے ترک نہ کیجیے کہ اس کی اہمیت کم یا زیادہ ہے۔ آپ نے ایچ ٹی ایم ایل اس لیے نہیں سیکھنی کہ آپ نے اپنی ویب سائٹ بنانی ہے بلکہ اس لیے سیکھنی ہے کہ پہلے سے بنی ویب سائٹس کا کوڈ دیکھ کر اس میں تبدیلیاں کرنی ہیں۔ اس لیے آپکو اس کے تمام اسرار و رموز سے واقفیت حاصل کرنی ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کے بعد جاوا سکرپٹ سیکھنا شروع کریں، پھر سی ایس ایس میں مہارت حاصل کریں اور نہ صرف کوڈنگ کو پڑھیں بلکہ خود سے لکھ کر تجربات کر کے دیکھیں۔ یہ بنیادی چیزیں آپکو سٹیٹک ویب سائٹ کی آخری حدود تک لے جائیں گی۔ جس کے بعد ڈائنامک ویب سائٹس کی شروعات ہوتی ہے۔ جس کے لیے آپکو کسی ایک لائن کو پکڑ کر اس میں مہارت حاصل کرنی ہو گی۔

اے ایس پی، وی بی سکرپٹ، سیکول سرور، ڈاٹ نیٹ، ایکسپریشن ویب پراڈکٹس، شئر پوائنٹ سرور

پی ایچ پی، جاوا سکرپٹ، مائی سیکول، ایڈوبی ڈریم ویور، فلیش، فوٹو شاپ، اور اپاچی ویب سرور، کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم

کولڈ فیوژن، مائی سیکول

جاوا، جے ڈی بی سی، اوریکل یا مائی سیکول

آپ ان میں سے کسی بھی لائن میں مکمل مہارت کے لیے شروعات کر سکتے ہیں۔ جب آپ ایک لائن پر مکمل عبور حاصل کر لیں تو دیگر لائنوں میں مہارت حاصل کرنا آپ کے لیے چنداں مشکل نہیں ہو گا۔ آج کل کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم جیسے جملہ، ورڈ پریس، ڈروپال اور پی ایچ پی بی بی وغیرہ بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں لیکن یاد رکھیں ان تک پہنچنے کے لیے آپکو اوپر دی گئی لائنوں میں سے کسی ایک کو پار کرنا ہو گا جس کے بعد ہی آپ کانٹینٹ مینجمینٹ سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب ڈویلپمینٹ کے لیے سب سے عمدہ معلوماتی ویب سائٹ ڈبلیو تھری سکولز کی ہے۔ یہاں آپ کو زیادہ تر ٹیکنالوجیز کے ٹیوٹوریل اور مدد مل جائے گی۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Edu, Urdu and tagged , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

16 Responses to ویب ڈیزائن اور ڈویلپمینٹ کیا ہے؟

  1. بہت خوب جی۔۔۔۔۔ امید ہے مزید بھی لکھیں گے اس سلسلے میں۔ انتظار رہے گا۔

  2. Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 4 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  3. م بلال says:

    بہت خوب اچھی معلومات دی ہے۔ اس کام کی شروعات کرنے والوں کے لئے بہت ہی مفید پوسٹ ہے۔ ڈبلیو تھری سکول بہت ہی زبردست ویب سائیٹ ہے۔ ویسے اس کا لنک بھی دے دیتے تو باقیوں کے لئے آسانی رہتی۔
    ویسے آپ کسی ویب سائیٹ کی سٹائل شیٹ تیار کرنے کے لئے کونسا سافٹ ویئر استعمال کرتے یا پھر ڈائریکٹ کوڈ ہی لکھتے ہیں؟

    • Yasir Imran says:

      شکریہ بلال بھائی۔ میں لنک شامل کیے دیتا ہوں۔ اوریجنل پوسٹ میں لنک موجود تھا۔ میرے خیال سے ورڈ پریس میں ڈالتے وقت لنک دینا بھول گیا۔
      میں ڈریم ویور استعمال کرتا ہوں۔ ہاں بعض اوقات اس کے کوڈ موڈ میں کام کرنا پڑتا ہے۔
      شکریہ

  4. Mashallah….Great…..

  5. Pingback: پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب | Yasir Imran Mirza

  6. aslam khan says:

    Yasir Imran KHUSH RAHO
    wonderful information please keep providing usefull information it,s very knowledgeabl spreading knowledge real meaning of education help others.
    Allah be with you
    regards.
    Aslam Khan
    PTI virginia

  7. Taheem says:

    بہت شکریہ ْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  8. Zara says:

    Aslamualikum..

    Mashallah Mashallah very useful sharing..Keep it up.. JazakAllah

  9. یاسر بھائ اپ کا بہت بہت شکریہ اپ نے بہت مفید معلومات شیئر کی۔ اُمید ہے کہ اپ ہمیں اس طرح اہم معلومات فراہم کردینگے کیوں کہ ہم اس فیلڈ میں نئے ہیں۔ اپکو ہمیشہ دعاوًں میں یاد رکھِینگے

  10. googleurdu says:

    یاسر بھائی یہ بتائیں کے ایک مکلمل ویب ڈیزائنر بننے کے لیے کون کون سے سی چیزوں پر عبور حاصل کر نا ضرور ہے
    اور کیا بلاگر یا ورڈپرس مکمل سیکھ کر ویب ڈایزئنر بنا جا سکتا ہے
    یہ سافٹ ویئز جو آپ نے بتائے ہیں ویب ڈویلپمینٹ کے لیے ان کی اردو میں کتابیں مل جائیں گی

  11. Pingback: آن لائن عمدہ کوالٹی کا بار کوڈ بنانے کی ویب سائٹ | Yasir Imran Mirza

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s