ماہنامہ پاکستان کی آواز سلسلے کا دوسرا میگزین شائع ہو چکا ہے۔ پہلا میگزین جنوری ۲۰۱۱ میں شائع ہوا تھا۔ جسے میں نے اپنے بلاگ پر پیش کیا تھا۔ پاک نیٹ کے ممبران میں سے چند ممبران کا گروپ اس میگزین کے لیے تحاریر حاصل کرنے، انہیںترتیب دینے اور شائع کرنے کا ذمہ دار ہے۔ ان میں سے کوئی متحدہ عرب امارت میںہے، کوئی سعودی عرب میں، کوئی پاکستان میں اور کوئی کسی اور خطے میں، تاہم یہ سب افراد مل کر اس میگزین کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بہترین کوشش کر رہے ہیں۔ میں بھی میگزین ٹیم کا حصہ ہوں۔ فی الوقت میگزین بالکل ابتدائی سٹیج پر ہے اور ٹیم ممبران بھی ہم آپ جیسے لوگ ہیں جنہیں کبھی بھی پروفیشنل میگزین نکالنے کا تجربہ نہیں رہا۔ اس لیے ہو سکتا ہے آپ میگزین کا معیار بہت عمدہ نہ پائیں تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ یہ معیار وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتا جائے گا۔
اس دفعہ شمارے کو کشمیر ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔مسئلہ کشمیر پچھلے چند سالوں سے اگرچہ حکومت پاکستان کی ترجیحات سے نکل چکا ہے، لیکن پاکستانیوں کے لئے یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس شمارے میں کشمیر کے حوالے سے متعدد تحاریر شامل کی گئی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ میگزین کو ایک عام قاری کا میگزین بنایا جا سکے۔
لکھاری خواتین اور حضرات اپنی تحاریر میگزین میں شمولیت کے لیے جمع کرا سکتے ہیں۔ شمولیت کی درخواست دینے کے لیے اپنی تحریر اس ای میل ایڈریس پر ارسال کر دیں۔
اس سے ملتی جلتی تحاریر
رویے میرے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ازامیر حمزہ
پاکستان کی آواز میگزین
نیا اسلامی سال مبارک اور نئے سال کا کیلنڈر
editor@pak.net








Pingback: ماہنامہ پاکستان کی آواز - کشمیر ایڈیشن - فروری 2011ء - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
Pingback: Tweets that mention پاکستان کی آواز میگزین برائے فروری 2011 | Yasir Imran Mirza -- Topsy.com
Thanks…………………
Pingback: ماہنامہ پاکستان کی آواز جولائی 2011 | Yasir Imran Mirza