Difference between Java and Javascript
السلام علیکم
کسی نے مجھ سے پوچھا کہ جاوا اور جاوا سکرپٹ میںکیا فرق ہے تو مجھے چند نقاط اکٹھے کرنے پڑے۔ پھر میںنے سوچا کہ یہ نقاط آپ تک بھی پہنچائے جائیں۔ ویسے تو ڈویلپرز کو یہ فرق بتانے کی ضرورت نہیں۔ لیکن کمپیوٹر کی دنیا میں نئے افراد کے لیے یہ معلومات اہم ہوں گی۔
بنیادی طور پر جاوا سکرپٹ ایک سکرپٹنگ لینگویج ہے ۔سکرپٹنگ لینگویج اس کمپیوٹر لنگویج کو کہتے ہیں جس کے لیے الگ سے کوئی کمپائلر نہیں ہوتا بلکہ ایک ویب براؤزر ہی اس کو کمپائل کر کے نتیجہ فراہم کرتا ہے۔ جب کہ جاوا ایک مکمل آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ لینگویج ہے۔ جاوا سکرپٹ اور جاوا میں استعمال ہونے والے زبان کے مخصوص الفاظ یعنی ٹرمز میںبھی فرق ہے۔ ان کی ڈیٹا ٹائپس میں بھی فرق ہے۔ اور کوڈنگ لکھنے کے انداز یعنی سائنٹکس میں بھی فرق ہے۔ اپنے کمپوٹر پر جاوا سکرپٹ چلانے کے لیے آپکو کچھ نہیںکرنا پڑتا سوائے ایک نئے ویب براؤزر ورژن انسٹال کرنے کے۔ جو کہ عام حالات میںآپکے کمپوٹر میں موجود ہوتا ہی ہے۔ جب کہ جاوا کو اپنے کمپیوٹر پر چلانے کے لیے آپکو جاوا ورچوئل مشین انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
JavaScript جاوا سکرپٹ
جاوا سکرپٹ ایک کلائنٹ سائیڈ سکرپٹنگ لینگویج ہے جسے فرنٹ اینڈ زبان بھی کہا جا سکتا ہے۔ یعنی اس کا تمام کوڈ کلائنٹ کمپیوٹر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے درجے کی زبان ہوتی ہے جس میں محدود درجے کے پروگرامنگ ٹاسک مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ جاوا سکرپٹ رن ٹائم پر کمپائل ہوتا ہے اور اسی وقت ہی اس کا نتیجہ فراہم کر دیا جاتا ہے۔جاوا سکرپٹ صرف ایک ویب براؤزر کے اندر ہی چلتا ہے۔ اور میرے خیال سے جاوا سکرپٹ ڈیٹا بیس سے کنکشن قائم نہیں کر سکتا۔
Java جاوا
جاوا ایک فل فلیج پروگرامنگ لینگویج ہے۔ یہ کلائنٹ پر کمپائل نہیں ہوتی بلکہ جے وی ایم یعنی جاوا ورچوئل مشین کے ذریعے کمپائل ہوتی ہے اور یہ رن ٹائم سے قبل اسکا کمپائل ہونا ضروری ہے۔ اس کا کوڈ کلائنٹ سائیڈ پر دیکھا نہیں جا سکتا اور اسے بیک اینڈ لینگویج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جاوا کی بہت ساری شاخیں ہیں، جن میں ویب ایپلیکشن سے لے کر ڈیسک ٹاپ ایپلیکشن اور نیٹ ورک پروگرامنگ تک کی جا سکتی ہے.اور جاوا بذریعہ جے ڈی بی سی ڈیٹا بیس سے کنکشن قائم کر سکتی ہے۔








Pingback: Tweets that mention جاوا اور جاوا سکرپٹ میں فرق | Yasir Imran Mirza -- Topsy.com
ککھ سمجھ نئیں جے لگی
ایڈا مشکل مضمون؟؟؟
جناب اتنا مشکل بھی نہیں ہے، آپ بس سمجھنے والے بنیں
Sir Can you tell me how did you add the Related Post option at the end of post???
Hassan brother, there are 3 kinds of Related posts,
1. Which I add manually at my blog.
2. Which are automatically generated at wordpress.com blogs only.
3. If you are using self hosted wordpress blog, you need to download and install a plug-in from wordpress.org plug-in directory.
please help me to learn java
عمران بھائی
السلام علیکم
بہت خوب میں آج کل کلاسز میں جاوا اسکرپٹ کے بارے میں ہی پڑھ رہا ہوں اس سے مجھے بہت مدد ملی ہے
جزاکم اللہ خیرہ
وعلیکم السلام اور پسند کرنے کا شکریہ
Pingback: پی ایچ پی اور مائی سیکول پر اردو میں ایک کتاب | Yasir Imran Mirza
بہت شکریہ ْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔