السلام علیکم
پاک ڈاٹ نیٹ انٹرنیٹ پر موجود اردو فورمز میں سے ایک بہترین اور نمایاں اردو فورم ہے جو انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کےلیے کام کر رہا ہے۔ اس فورم پر بہترین اردو مضامین روزانہ کی بنیادوں پر شائع کیے جاتے ہیں۔پاک ڈاٹ نیٹ نہ صرف لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر پاکستانیت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ پاک ڈاٹ نیٹ نے حالیا آن لائن اردو میگزین جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت ماہانہ پاکستان کی آواز کے نام سے ایک شمارہ شائع کیا جائے گا۔ اس میگزین میں قرآن و سنت، سیاست، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے علاوہ چند متفرق مضامین شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بچوں کا صفحہ اور خواتین کا صفحہ بھی شامل ہو گا۔
یہاں میں پاک ڈاٹ نیٹ کے تازہ ترین پراجیکٹ یعنی پاکستان کی آواز میگزین کا پہلا شمارہ جو کہ جنوری ۲۰۱۱ کے لیے شائع ہوا ، ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کر رہا ہوں۔ اس کا مطالعہ کیجیے امید ہے یہ آپکو پسند آئے گا۔
پاکستان کی آواز ـــ پاکستان کے فورمز یعنی پاک ڈاٹ نیٹ نہ صرف کئی مفید پراجکٹس چلا رہا ہے بلکہ مزید نئے پراجیکٹ بھی شروع کر رہا ہے۔ موجودہ پراجیکٹس میں ورڈ پریس ڈاٹ پی کے ، اردو بلاگز ایگریگیٹر، دی قرآن براؤزر اور مفت آن لائن اشتہارات کے لیے ایک ویب سائٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاک ڈاٹ نیٹ کے مرکزی پراجیکٹ یعنی پاکستان کی آواز – پاکستان کے فورمز سے تو آپ واقف ہی ہیں۔
نئے لکھنے والے اپنی تحاریر کو پاکستان کی آواز میگزین میں شائع کرانے کے لیے اپنی تحاریر دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ ایڈیٹرز کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد تحریر شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
editor@pak.net








very nice magzine . keep it up
Thank you for appreciation.
Pingback: Yasir Imran Mirza
Pingback: پاکستان کی آواز میگزین برائے فروری 2011 | Yasir Imran Mirza
Thanks…………………
Pingback: ماہنامہ پاکستان کی آواز جولائی 2011 | Yasir Imran Mirza