السلام علیکم
جدہ میں بارش کم ہی ہوتی ہے ، زیادہ سے زیادہ سال میں دو تین مرتبہ۔ لیکن جب بھی ہوتی ہے تو پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ کم بارشیں ہونے کی وجہ سے حکومت نے شروع سے ہی یہ مناسب نہیں سمجھا کہ شہر میں سیورج کا ایک اچھا نظام بنایا جائے۔ تاہم حالیہ کچھ سالوں میں شہر کے کچھ علاقوں میں واٹر سیورج کا نظام بنانے کی طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی بھی زیادہ تر رہائشی علاقوں میں زمیں میں بڑے بڑے گڑھے کھود کر ان میں گھر کے استعمال شدہ پانی کی لائن ڈال دی جاتی ہے۔ جو زیر زمین جذب ہوتا رہتا ہے اور کبھی کبھی سڑکوں اور گلیوں میں ابل بھی آتا ہے۔
بارشی پانی کے لیے شہر میں ایک دو بڑے نالے موجود ہیں لیکن تیز بارش کی صورت میں وہ پانی کو شہر سے باہر بہا لے جانےکے لیےناکافی ہو جاتے ہیں۔ایسے میں جدہ شہر میں کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
More similar to this at my blog
A Saudi Arabian wedding
Masjid Nabvi Photography
روائع المکتبات جدہ کا ایک واٹر پارک























Pingback: Tweets that mention بارش کے بعد جدہ کی سڑکوں کا منظر: -- Topsy.com
مطلب پاکستان والی حالت ہے
کہہ سکتے ہیں، کچھ شعبوں میں پاکستان سے بہتر، کچھ میں پاکستان سےکم
یاسر بھائی ۔السلام علیکم ۔ تصاویر میں جدہ کی حالت دیکھ کر حیرت ہوئی۔چونکہ آثار قدیمہ کے کھنڈرات ہمیں بتاتے ہیں کہ قدیم باشندے بھی اپنی بستیوں میں نکاسی آب کا معقول انتظام کرتے تھے ۔جبکہ جدہ تو اب ایک جدید شہر کہلاتا ہے تو پھر یہ گڑھے کھود نے والی بات کے کیا معنی؟ بلکہ ایک صاحب نے تو مُجھے یہ بھی بتایا ہے کہ جدہ میں کسی گھر پر گھر کی شناخت کا نمبر بھی نہیں ہوتا ہے ۔ تو پھر گھروں کی خرید فروخت کیسے ہوتی ہوگی ہے ؟ بہرحال معلومات فرہام کرنے پر آپکا بُہت شُکریہ ۔
وعلیکم السلام
ایم ڈی بھائی۔کم و بیش ہر شہر میں ایک بستی نما علاقہ ہوتا ہے اور ایک امیروں کی کالونی نما۔ جو اچھا علاقہ ہے جہاں وی آئی پی لوگ بستے ہیں وہاں آپکو جدید طرز کی کافی سہولیات نظر آئیں گی۔ جب کہ غریبوں کی بستی کی حالت بہت بری ہے۔ بلدیہ کا نظام اتنا اچھا نہیں تو اتنا برا بھی نہیں۔ تعلیم یافتہ لوگوں کی کمی کی وجہ سے ان کہا ہاں ترقی بڑی سست رفتار سے ہو رہی ہے۔ اور پلاننگ وغیرہ کے لیے یہ لوگ غیر ملکیوں کے محتاج ہیں۔
تبصرہ کرنے کا شکریہ
Thanks bother…app ny to bethy bethy Jdah ki sair karwa di…
You are welcome bro, how is your bogging going?
جدّہ کا مسئلہ یہ ہے کے یہاں بارشیں نہیں ہوتی تھیں اسی لئے نکاسی آب یہاں کی منصوبہ بندی کا حصّہ کبھی نہیں رہے. لیکن اب شاید ارضیاتی یا موسمیاتی تبدیلیوں کے باعٽ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہ تباہی دیکھنے کو ملی ہے….لیکن اب یہ لوگ نکاسی کے منصوبے شروع کر چکے ہیں لیکن ظاہر ہے وقت تو لگے گا.
جی بالکل ایسا ہی ہے۔ لیکن شہر کے بیچوں بیچ جو گڑھے کھودنے کا نظام ہے وہ بالکل غیر مناسب ہے۔ گندگی کو اگر آپ اپنے گھر کی چوکھٹ کے ساتھ ہی دفن کرتے رہیں گے تو اسکا اثر نباتات، وہاں کی فضا اور ماحول پر بہت گہرا پڑے گا۔
شکریہ
Pingback: Jeddah Photo Blog – Photography of Jeddah city | Yasir Imran Mirza