مختلف فورمز اور بلاگز پر گوگل ایڈسینس کے متعلق بار بار پڑھ کر سوچا کیوں نہ اسے آزمایا جائے، چونکہ ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگز پر اشتہارات نہیں لگائے جا سکتے اس لیے ٹیسٹنگ کی غرض سے لکھاری کا بلاگ منتخب کیا۔جو کہ ایک آزاد سرور پر چل رہا ہے۔ اختر صاحب سے رابطہ کیا تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا اس لیے ان سے لاگن کی معلومات لینے کے بعد ان کے لیے ایڈسینس کی رکنیت حاصل کرنے کی درخواست دی جو ابھی تک منظور نہیں ہوئی۔ میری ذاتی گوگل ایڈسینس کی رکنیت کافی پرانی تھی لیکن میں نے اس پر کبھی اتنا دھیان نہیں دیا۔ اس لیے اسی کو استعمال کرنے کا سوچا اور دوبارہ سے پبلشرآئی ڈی کے متعلق تفاصیل حاصل کیں ۔اسے بلاگ میں شامل کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ پہلے تو بلاگ کی روزانہ کےصارفین کی تعداد دیکھی جو کہ کافی حد تک مایوس کن تھی۔ پھر بھی تجربہ کرنے کے لیے کام جاری رکھا ۔
سانچے میں ایڈسینس کوڈ شامل کرنے کی بجائے میں نے ورڈ پریس کے کسی ایسے پلگ ان کی تلاش شروع کی جو ایڈ لگانے میں مدد گار ہو۔ تھوڑی سی محنت کے بعد ایک ایسا پلگ ان مل گیا۔ اصل میں وہاں کافی سارے پلگ ان موجود تھے جن میں سے دو کا انتخاب کیا۔ بلاگ پر دونوں کی تنصیب کرنے پر انکشاف ہوا کہ ان میں سے ایک ہی (All in One Adsense and YPN)گوگل ایڈسینس کے لیے کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پلگ ان کی تنصیب کے بعد تو کوئی اور مسئلہ ہی نہیں ہوا، بس اپنی گوگل ایڈسینس کی تفصیل پلگ ان کی سیٹنگ میں محفوظ کی اور ٹیسٹنگ کی، تو دو تین مرتبہ ری فریش کرنے بعد اشتہارات نظر آنا شروع ہو گئے۔ اس پلگ ان کی خاص بات یہ کہ آپ کو کہیں بھی سانچے میں تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی۔ بلکہ ورڈ پریس کی سیٹنگ کے شعبے میں ہی آپ تمام چیزیں ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ کہ اشتہار بلاگ کے مرکزی صفحہ پر لگایا جائے کہ نہیں، اگر لگایا جائے تو کتنی بار نظر آئے، بلاگ پوسٹس میں اشتہار ہو یا نہ ہو اور کتنی بار ہو۔ بلاگ پر نظر آنے والے اشتہارات کے سائز کیا کیا ہوں وغیرہ وغیرہ۔ اسی پلگ ان سے آپ یاہو پبلشر نیٹ ورک کے اشتہار بھی لگا سکتے ہیں جس کہ لیے آپ کو یاہو پر رکنیت حاصل کرنی ہو گی۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح آپ کو گوگل ایڈسینس کی رکنیت حاصل کرنی ہوتی ہے۔ اس پلگ ان کا سکرین شاٹ یہاں ملاحظہ فرمائیں جس میں آپ تمام سیٹنگ محفوظ کرنے کی جگہ دیکھ سکتے ہیں۔
بقول جہانزیب صاحب کے، بلاگ کے پرما لنکس کو ڈیفالٹ سے ہٹا کر خوبصورت روابط اختیار کرنے سے ایڈسینس اچھی طرح کام کرتا ہے ۔ چونکہ لکھاری بلاگ کے پرما لنکس پہلے ہی خوبصورت شکل میں ہیں اس لیے کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑی۔ ایک دو جگہ پڑھا کہ اردو بلاگز یا ویب سائٹس پر ایڈ سینس اشتہار اچھی طرح ظاہر نہیں ہوتے لیکن ابھی تک لکھاری بلاگ پر اشتہار اچھی طرح ظاہر ہو رہے ہیں۔ مستقبل میں مزید انکشافات ہوے تو ایک عدد مزید پوسٹ لکھوں گا۔ اسکے علاوہ آپ میرے بلاگ سپاٹ کے بلاگ پر بھی ایڈ دیکھ سکتے ہیں۔







Pingback: Tweets that mention گوگل ایڈسینس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ | یاسر عمران مرزا -- Topsy.com
گوگل ایڈسینس اس ماہ کے شروع سے میں نے بھی اپنے بلاگ پر لگائے۔ مقصد تھا کہ اردو سائیٹس کی طرف گوگل کی توجہ مرکوز کروائی جائے تاکہ پاکستانیوں کے لیے بھی گوگل پر اشتہارات کے مواقع جلد پیدا ہوسکیں شاید اسی بہانے دو چار سکے ہمیں بھی مل جائیں
۔
شروعات میں تو کوئی خاطر خواہ اشتہار نظر نہیں آئے، لیکن بعد ازاں سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی چند تکنیکیوں مثلاَ پرمالنک اور کی ورڈز وغیرہ شامل کرنے سے مسئلہ حل ہوتا ہوا محسوس ہوتارہا ہے۔ امید ہے کہ اس میں تحاریر، تبصرہ اور وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔
بذات خود میں اتنے چھوٹے سے کام کے لیے پلگ ان کے استعمال کے حق میں نہیں۔ بہرحال جن ساتھیوں کو تھیم میں تبدیلی کا تجربہ نہیں ان کے لیے یہ پلگ ان ضرور کارآمد ثابت ہوگا۔ ایک بات اور کہ یاہو پبلشر تو شاید بند ہوچکا ہے؟
اسد بھائی، سکوں والی بات بھی خوب کہی، لیکن یہ سکے پانا کافی محنت طلب کام لگا مجھے اور مجھے ورڈ پریس ڈاٹ کام کے بلاگز پر اشتہارات نہ لگا سکنے کی کمی کا شدت سے احساس ہوا، دیکھتا ہوں اس سلسلے میں کچھ کیا جا سکتا ہے کہ نہیں۔
پلگ ان کا استعمال اس لیے کیا کہ اگر بلاگ پر سانچہ تبدیل کر دیا جائے تو نئی تھیم میں پھر سے کوڈ شامل کرنا پڑے گا اور نئے بلاگ مالکان کے لیے یہ کچھ پرابلم والی بات ہوتی ہے،
اور یاھو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ابھی نہیں کی میں نے، اگر کی تو اسکے متعلق بھی بتاوّ ں گا۔
تبصرہ کرنے کا شکریہ
Pingback: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو میں ایک کتاب | Yasir Imran Mirza
بہت عمران خوب بھائی
پسند کرنے کا شکریہ طارق بھائی
Hello
Mr Yasir Imran
could you please guide how Google Ad sens are working
i have no idea and what about payment
Thanks & Regards
AOA
please tell me that you are teaching web designing also
Saif
we are facing same issue.
so good########################
Thank you.
Any One Want To adsense account just 4 hours Pakistan,India,Bangladesh,ETC
Pingback: ویب سائٹ یا بلاگ سے آمدنی | Yasir Imran Mirza
Pingback: گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز جانیے | Yasir Imran Mirza
Pingback: گوگل ایڈسنس کوڈ حاصل کرنا اور اسے اپنی سائیٹ پر لگانا - صفحہ 2 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
اچھا بلاگ ہے ایسے ہی شیئرینگ کرتے رہا کیجئے
جی تحریم ، پسند کرنے کا شکریہ
Pingback: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے | Yasir Imran Mirza