ورڈ پریس ورژن تھری ایک جائزہ


wordpress-3-logo

wordpress 3.0 Thelonious logo


بلاگنگ کا بہترین سافٹ وئر اور کروڑوں بلاگران کی پسند ورڈ پریس کا نیا ورژن تھری ریلیز ہو چکا ہے۔ جسے تھلونیس کا کوڈ نیم دیا گیا ہے۔ورڈ پریس تھری دراصل ورڈ پریس کی تیرھویں اہم ریلیز ہے۔ جس میں دو سو اٹھارہ ڈویلپرز کی بہترین کوششیں شامل ہیں۔ اس ریلیز کی بنیادی تبدیلیاں ایک خوبصورت تھیم ٹونٹی ٹین کی شمولیت ، جو کہ اب تک کے ورڈ پریس ورژنز میں شامل رہنے والی تھیم کبرک کی جگہ لے چکی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ ٹونٹی ٹین تھیم میں ورڈ پریس کے نئے فیچرزکی سپورٹ موجود ہونا ہے۔ ورڈ پریس میں نئے اے پی آئی کی بدولت ڈویلپرز باآسانی بلاگ کا بیک گراؤنڈ تبدیل کر سکتے ہیں، ھیڈر تصویر بدل سکتے ہیں، مینیو میں بغیر کوڈ تبدیل کیے تبدیلی لا سکتے ہیں، تحاریر کی نوعیت تبدیل کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس کے علاوہ ایک اور بڑی تبدیلی ورڈ پریس ملٹی یوزر اور ورڈ پریس سنگل یوزر کی خصوصیات کو یکجا کر دینا ہے جس کی بدولت اب ایک ہی ورڈ پریس انسٹالیشن سے کئی بلاگ بنائے جا سکیں گے۔ جس کی حد غالبا ایک کروڑ مقرر کی گئی ہے اور میرے خیال سے باکمال اضافہ ہے۔

ورڈ پریس ڈویلپرز کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایڈمن انٹرفیس کو پہلے سے آسان اور ہلکا پھلکا بنا دیا ہے۔ ایڈمن سیکشن کے تمام شعبوں میں تحریری مدد شامل کر دی گئی ہے۔ ورڈ پریس ڈویلپرز کے مطابق ایک ہزاردو سو سترہ بگز کو دور اور نئی جدتوں کو متعارف کرایا گیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ پرانے ورژنز میں اتنی بڑی تعداد میں بگز موجود تھے اور ہمیں ان کا پتہ ہی نہیں تھا۔ ایک اور نیا فیچر ایک ہی کلک سے کئی پلگ انز کو بیک وقت اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے دوران ورڈ پریس خود کار طریقے سے مرمت موڈ میں چلا جاتا ہے، یوں بلاگ صارفین کو بلاگ کھولنے پر یہ لکھا نظر آئے گا کہ وہ مرمت موڈ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد بلاگ پر دوبارہ نظر ڈال سکیں گے۔
نئے ورژن میں کنٹیکٹ مینجر کے نام سے ایک نیا شعبہ شامل کیا گیا ہے جس میں آپ اپنے نئے کنٹیکٹس کا اضافہ کر سکیں گے اور موجود کنٹکٹس کی دیکھ بھال بھی کر سکیں گے۔
یہ تمام تبدیلیاں ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بلاگ رکھنے والے بلاگ صارفین کئی دنوں سے ملاحظہ کر رہے تھے، جیسے ایڈمن انٹرفیس میں خوبصورتی اور جدت، کسٹم مینو کا اضافہ وغیرہ، لیکن ذاتی ہوسٹنگ پر ورڈ پریس چلانے والوں کو یہ تبدیلیاں انسٹالیشن اپ گریڈ کرنے کے بعد ہی نظر آئیں گی۔ ورڈ پریس تھری کا ایک اور خوبصورت فیچر ہر ایک پوسٹ کے لیے مختلف ھیڈر امیج کا انتخاب ہے جو کہ آپ کو اس پوسٹ کے لیے خاص ھیڈر امیج کی صورت میں اوپر نظر آرہا ہوگا۔ ابتداء سے لے کر اب تک ورڈ پریس میں جتنی ترقی ہو چکی ہے مجھے امید ہے مستقبل میں لوگ جملہ سی ایم ایس کو بھول جائیں گے ۔ ورڈ پریس کے لیے زائد مواد جیسے سانچہ جات، پلگ انز وغیرہ کی ایک بہت بڑی مقدار انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور اس میں روز بروز نئی ڈویلپ مینٹ ہو رہی ہے، زیادہ سے زیادہ کسٹمائزیشن کی دستیابی اور ورڈ پریس کا جملہ سے ہلکا پھلکا ہونا، نتیجتا کونٹینٹ مینجمینٹ سسٹم کے استعمال کرنے والے ورڈ پریس کو یقیننا جملہ پر فوقیت دیں گے۔ میرے خیال سے ورڈ پریس کی مدد سے آن لائن شاپنگ سمیت ایک اچھی خاصی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔
ورڈ پریس پراجیکٹ آٹو میٹک کمپنی کے معروف اور ممتاز ڈویلپر میٹ ملنویگ کی تخلیق ہے۔ جو دیگر کئی بہترین پراجیکٹس جیسے بڈی پریس، پول ڈیڈی، ایکسمیٹ، انٹنس ڈیبیٹ، گراویٹر اور بی بی پریس کے خالق بھی ہیں
ورڈ پریس تھری کے متعلق معلوماتی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں اور ورڈ پریس ڈویلپمینٹ پراجیکٹ پرتازہ ترین جانکاری حاصل کرنے کے لیے یہاں جا سکتے ہیں۔



About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Urdu, Web and tagged , , , , , , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

10 Responses to ورڈ پریس ورژن تھری ایک جائزہ

  1. Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 3 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

  2. جائزہ بہت اچھا ہے، شکریہ

    • Yasir Imran says:

      جناب عامر شہزاد صاحب، بلاگ پر تشریف آوری اور تحریر پسند کرنے کے لیے شکریہ
      والسلام

  3. ورڈ پریس تھری پر اردو میں لکھا یہ ایک اچھا تجزیہ ہے۔ اس کا لنک میں نے اپنی ایک پوسٹ میں اسی لیے دیا۔
    میرے اردو بلاگ پر تو ورثن اپگریڈ خیریت سے ہو گیا تھا لیکن ایک دوسرے بلاگ پر گڑبڑ ہو گئی ہے۔اس بلاگ تک رسائی موقوف ہو گئی ہے اور بس یہ میسیج نظر آتا ہے
    Fatal error: Call to undefined function wp() in /home/ahmedirf/public_html/wp-blog-header.php on line 14
    چاہتا تو میں یہی ہوں کہ وہ بلاگ بحال ہو جائے لیکن اگر ورڈ پریس ری انسٹال کرنا پڑ ہی گیا تو میری کوشش ہے کہ اس بلاگز کی پوسٹ ڈیلیٹ ہونے سے بچ جائیں۔

    اس سلسلے میں مدد شدید درکار ہے مجھے۔

    • Yasir Imran says:

      احمد بھائی آپ کو تمام پرانی فائلز کو نئی فائلز کی مدد سے اوور رائٹ کرنا ہو گا۔ اس کے لیے کوئی بھی اچھا سا ایف ٹی پی سافٹ وئر استعمال کیجیے۔ فائل ذیلا اس کام کے لیے اچھا ہے۔ ورڈ پریس کا ورژن تین ڈاون لوڈ کیجیے اور اسے ان ذپ کر کے اپنے آکاؤنٹ پر موجود تمام فائلز کے اوپر کاپی کر دیجیے۔ پھر بھی اگر کوئی مسئلہ آئے پی ایچ پی مائی ایڈمن کے ذریعے ڈیٹا بیس کا مکمل بیک اپ لے لیجیے اور پرانی تمام فائلز کو ڈیلیٹ کر کے نئے سرے سے انسٹال کیجیے۔ ویسے مجھے امید ہے اوور رائٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
      ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفاصیل، پی ایچ پی مائی ایڈمن کا ربط آ کو اپنے ہوسٹنگ اکاؤنٹ سے مل جائے گا۔

  4. Pingback: اردو بلاگران کے لیے چند مشورے « اردو بلاگز ایگریگیٹر کا بلاگ

  5. السلام علیکم
    یاسر بھائی، مجھے بھی ورڈ پریس سے متعلق کچھ مدد درکار ہے ۔ مین نے ’ڈاٹ کو ڈاٹ سی سی‘ پر بلاگ تشکیل دیا ہے۔ ورڈپریس 3 پہ اپڈیٹ کرنے کیلئے ڈیٹا بیس کا بیک اپ لے لیا ہے(ویسے تو ابھی تک بلاگ میں کچھ تھا ہی نہیں لیکن پھر بھی طریقہ کار کے مطابق)، اب میں آٹومیٹک اپڈیٹ پہ گیاہوں تو وہاں کنیکشن انفارمیشن کا پیج آیا ہے۔ جس میں ہوسٹ نیم، یوزر نیم اور پاسورڈ مانگا جا رہا ہے۔ یوزر نیم ور پاسورڈ تو دے دیاا ہے لیکن یہ ہوسٹ نیم میں کیا لکھنا ہے۔۔؟ ہوسٹنگ کیلئے Byethost استعمال کی ہے میں نے۔ جیس کہ محمد اسد کے بلاگ پر طریقہ کار دیا گیا تھا۔

  6. Yasir Imran says:

    عین لام میم، تبصرہ کرنے کا شکریہ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ ورڈ پریس پر منتقل ہو گئے اور اپنے ڈومین بھی لے لی۔
    ہوسٹ نیم سے مراد آپکے ویب سرور کا ایڈریس ہے۔اگر تو آپ نے ایف ٹی پی سافٹ وئر کے ذریعے ورڈ پریس کو سرور پر منتقل کیا ہے تو آپ نے ایف ٹی پی سافٹ وئر میں جو ہوسٹ نیم لکھا ہے وہی ہوسٹ نیم وہاں لکھیے۔

    ویسے میری رائے کے مطابق آٹو میٹک اپ ڈیٹ کے طریقہ سے اپ گریڈ مت کیجیے۔ ورڈ پریس کا مکمل سافٹ وئر ورڈ پریس ڈاٹ آرگ سے ڈاون لوڈ کیجیے، اسے ان زپ کر کے فائل ذیلا نامی ایف ٹی پی سافٹ وئر سے اپنے سرور پر منتقل کر دیجیے۔ میں نے بھی کچھ عرصہ قبل اسی ہوسٹ پر اکاونٹ بنایا تھا۔ میرے اکاونٹ کا ایف ٹی پی ہوسٹ تو یہ رہا۔
    ftp . 0lx . net
    آپ اپنی پرانی ای میل چیک کیجیے، اس فری ہوسٹ پر اکاونٹ بنانے کے بعد جو آپ کو سب سے پہلی ای میل آتی ہے اس میں تمام تفاصیل لکھی ہوتی ہیں۔

  7. بہت شکریہ یاسر۔۔۔ میں نے کامیابی کے ساتھ اپڈیٹ کر لیا ہے ورڈ پریس۔۔۔ اب اپ ایک اور مسئلہ بھی حل کر دیں۔۔ میں اپنے بلاگر اکاؤنٹ سے بلاگ امپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوشش تو کی ہے لیکن کامیابی نہین ہو سکی۔۔ جب ورڈ پریس پہ آتھنٹیکیٹ کرنا ہوتا ہے گوگل اکاؤنٹ کو تو اس کے بعد ایرر آ جاتا ہے اور لکھا آتا ہے کہ ٹائم آؤٹ۔۔۔۔۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔۔؟
    کوئی اور طریقہ اپمورٹ کرنے کا۔۔؟ تفصیل سے بتائیے گا۔۔۔ پیشگی شکریہ۔

  8. Yasir Imran says:

    عین لام میم بھائی
    مبارک ہو آپ نے اپ ڈیٹ کر لیا۔ جہاں تک امپورٹ کرنے کی بات ہے، ورڈ پریس کا یہ نظام خود کار طریقے سے کام کرتا ہے، اس میں زیادہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں۔ میرے خیال سے یہ خرابی فری ہوسٹ کی ایک خامیوں میں سے ایک ہے۔ میں نے اردو بلاگز ایگریگیٹر کو پہلے اسی طرح کے فری ہوسٹ پر انسٹال کیا تھا ۔ شروعات میں تو ٹھیک چل رہا تھا لیکن آہستہ آہست استعمال کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اس پر ایڈوانسڈ فنکشنیلٹی میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

    امپورٹ کا کوئی اور طریقہ کار تومیرے علم میں نہیں ہے۔ بس یہی مشورہ دے سکتا ہوں کہ بار بار کوشش کیجیے اور کسی تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن پر ۔ میرے خیال سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s