السلام علیکم
بلاگ کی شکل و صورت بہتر بنانے کے لیے دوسری کوشش ورڈ پریس پر موجود ایک دوسری تھیم کا چناوّ ہے ۔ میں کافی عرصہ سے ایک ایسی تھیم کی تلاش میں تھا جس کا بیگ گراوّنڈ سفید رنگ کا ہو۔ موجودہ تھیم اینٹرپرائز اس معیار پر پوری اترتی ہے۔ سفید بیگ گرائونڈ، رائٹ ٹو لیفٹ سپورٹ، کسٹم ھیڈر، سپورٹ شامل ہیں۔ تاہم دیگر کئی پریشانیاں ، جیسے فوٹر میں صفحات کے نمبر کی بجائے پرانی نئی پوسٹس کا ربط۔ پوسٹ میں موجود تحریر کی لائنوں کے مابین کم فاصلہ جو اردو تحاریر کے لیے اچھا نہیں لگتا۔ پرانی والی تھیم، مونو لیب ایک خوبصورت تھیم تھی ، جس کی دونوں طرف سائیڈ بار موجود تھی، ایک طرف والی سٹیٹک اور دوسری ڈائنامک۔ اور اس میں نیچے پیج نمبر بھی موجود تھا، اگر ڈارک تھیم کے حوالے سے اسے دیکھا جائے تو وہ ورڈ پریس ڈاٹ کام کی ایک بہترین تھیمز میں سے تھی ۔ خیر آپ رائے دیجیے کونسی تھیم زیادہ بہتر لگتی ہے۔ نیچے دونوں تھیمز کے سنیپ شاٹ دیے گئے ہیں ۔ آپ دونوں تصاویر دیکھنے کے بعد ووٹ دے سکتے ہیں۔
شکریہ
تصویر کو بڑا دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے۔








Pingback: Tweets that mention نئی تھیم کے متعلق کیا خیال ہے « یاسر عمران مرزا -- Topsy.com
I like the theme ” enterprise” . It is much better .
Vinnie, Welcome to my blog and Thanks for giving your valuable comments.
میرے خیال میں اینٹرپرائز ے بہتر ھے-فونٹ جمیل نوری نستعلیق بہتیر ھے-
جناب ایم ڈی صاحب، رائے دینے کا بہت شکریہ اور اب میں یہی تھیم مستقل استعمال کروں گا۔
مجھے تو ان میں سے کوئی تھیم پسند نہیں آیا۔ آپ مزید کیوں نہیں تلاش کرتے؟
سعد بھائی ، میرے بلاگ پر خوش آمدید
آپ جانتے تو ہیں کہ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر محدود تھیمز دستیاب ہیں۔ اور ان میں زیادہ تبدیلی بھی ممکن نہیں،اسکا حل تو یہی ہے کہ بندہ اپنی ذاتی ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنائے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے فوائد ہیں انہیں بھی نظر انداز نہیں کیا جس سکتا۔
اپنے بلاگ کی تھیم تو پسند ہے نا آپ کو یا اس سے بھی مطمئن نہیں۔
مجھے بھی بہت اچھی لگی ہو سکتا ہے جب میرا ڈمین ختم ہونے لگے تو پھر میں بھی کوئی اچھی سے تھیم سوچ کر رکھ لوں ۔۔ برا وقت بتا کر تو نہیں آتا نا۔ ویسے اللہ پاک ہم سب کو برے وقت سے بچائے رکھے ۔
تانیہ جی ،عرصے بعد آپ تشریف لائیں اس لیے میرے بلاگ پر خوش آمدید
برا وقت کسی پر نہ آئے اور اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔ ویسے آپ کے بلاگ کی موجودہ تھیم بھی کافی خوبصورت ہے۔
شکریہ