اردو بلاگنگ کمیونٹی کی باہمی ہم آہنگی



جہاں تک انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کا تعلق ہے ، میں سمجھتا ہوں اس میں شدید کمی ہے۔ بیشتر افراد اپنے موقف، اپنے پسندیدہ سیاست دان اور اپنے آبائی علاقے کے خلاف ایک لفظ سننا گوارا نہیں کرتے اور دوسروں پر کیچڑ کی بھرمار کر دیتے ہیں۔ متوازن خیالات رکھنا، دوسرے کا موقف سننے کی ہمت رکھنا ہی ایک بہترین انسان کی خصوصیات ہیں۔

ہم سب کو دوران گفتگو اور دوران تبصرہ جات ایک دوسرے کا احترام قائم رکھنا چاہیے اور کسی کی ذاتیات، اس کی تعلیم، اس کی سیاسی وابستگی، اس کی زبان رنگ نسل اور اس کے صوبے کے موضوع بحث بنانے کی بجائے فقط اس کے نقطہ نظر یا تحریر کی صورت میں اس کے خیالات پر بحث کرنی چاہیے اور یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر ایک بلاگر یا ایک فرد کے خیالات تمام معاشرے یا قوم کے تمام افراد کی نمائندگی کر سکتے ہوتے تو الگ الگ بلاگروں کی ضرورت ہی کیا تھی۔ ہر بندہ اسی لیے بلاگ پر لکھتا ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر پیش کر سکے۔ لیکن اگر ہم پہلے سے ہی تلوار لے کر کھڑے ہوں کہ کب وہ تحریر لکھنے کے لیے بلاگ پر آئے اور ہم تلخی ء الفاظ سے فورا اس کا سر قلم کر دیں تو ایسے بات نہیں بنتی۔

سبھی افراد سے گزارش ہے کہ وہ ایک دوسرے کے تلخ الفاظ بھلا کر مثبت ماحول پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ تا کہ ایک ملٹی کلر ملٹی خیال ملٹی عمر اور ملٹی نقطہ نگاہ بلاگنگ کمیونٹی قائم ہو سکے۔ جس کے نقطہ نظر کی اہمیت اور وزن ہو۔

گر میں نے کسی فرد کے ساتھ گستاخی کی ہے اور اس کی ذاتیات کو موضوع بنایا ہے تو میں اس پر معافی کا خواستگار ہوں۔ آپ سے بھی گزارش ہے کہ فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوے ماضی کو بھول کر ایک اچھے مستقبل کی طرف چلیں۔ بس مجھے اس کے سوا کچھ نہیں کہنا۔

یہ تحریر منظرنامہ کے جانب سے شروع کیے گئے سلسلہ نقطہ نظر کے تحت لکھی گئی ہے۔ جس کے متعلق آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Features, Urdu and tagged , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

26 Responses to اردو بلاگنگ کمیونٹی کی باہمی ہم آہنگی

  1. گُڈ
    شروعات تو بہت اچھی ہوئی ہے

  2. Yasir Imran says:

    ڈفر بھائی
    بہت شکریہ

  3. بالکل بجا فرمایا ہے آپ نے۔

    • Yasir Imran says:

      شکریہ میرا پاکستان
      عرصے بعد میرے بلاگ پر آنے کا شکریہ
      آتے جاتے رہا کیجیے۔

  4. جنا ب یہ بہت اچھی کوشیش اس کو جاری رہنا چاہیے ، میں بلاگر نہیں ھو مگر میری بھی خواہش ھےماضی کو بھول کر ایک اچھے مستقبل کی طرف چلیں ،

    • Yasir Imran says:

      اپنا کوریا، میرے بلاگ پر خوش آمدید
      آپ کی مثبت سوچ اور خیالات یقینا قابل تعریف ہیں۔ اگر آپ بلاگر نہیں ہیں تو بلاگر بن جائیے۔ کسی بھی قسم کی مدد آپ کو یہاں باآسانی مل سکتی ہے۔
      شکریہ

  5. جعفر says:

    میں تو جی اس حق میں ہوں کہ جو جس کا دل چاہتا ہے لکھے
    پڑھنے والے پسند کریں گے تو سلسلہ چلتا رہے گا
    نہیں تو بندہ اپنا لکھا خود ہی پڑھتا رہے گا
    اور اس سے زیادہ سزا اور کوئی کیا دے سکتا ہے

  6. آپ کی باتوں سے متفق ھوں۔انشااللہ کوشش یہی رھے گئی کہ اخلاقیات کا خیال رکھتے ھوئے۔ہر لسانی نسلی تعصب کی مذمت کروں۔معاشرے میں تفریق ڈالنے والوں کی نہ ہی حمایت کروں اور نہ ہی حوصلہ افزائی۔
    آپ کی آواز بروقت اور حق پر ھے۔امید ھے آپ ھماری غلطیوں کی نشاندھی کرتے رھیں گئے۔

    • Yasir Imran says:

      یاسر صاحب، بلاگ پر آمد کا شکریہ
      اور مجھے خوشی ہے کہ آپ کے ارادے بلاگنگ کمیونٹی کی جانب مثبت ہیں۔ اللہ تعالی ہم سب کے مثبت خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری مدد فرمائے ۔

  7. jafar says:

    یار یاسر صاحب
    میں تو بڑا پرانا ہوں آپ کے بلاگ پر
    یہ خوش آمدید اتنی دیر بعد
    D:

  8. Yasir Imran says:

    ہا ہا ہا
    اصل میں میرا بلاگ کافی عرصے سے تبصرہ جات کی کمی کا شکار ہے اسلیے اردو بلاگران میں سے اب جو بھی تبصرہ کرتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے وہ میرے بلاگ پر نواں آیا ہے۔

  9. usmannama says:

    واہ مرزا صاحب، خوب فرمایا-
    میں اردو بلاگ کی دنیا میں نووارد ہوں، میرا سلام قبول فرمائیے-

    • Yasir Imran says:

      عثمان نامہ، وعلیکم السلام
      میرے بلاگ پر اور اردو بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید
      اردو بلاگنگ کے سلسلے میں آپ کا کوئی بھی سوال ہو آپ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔ مجھے آپ کی مدد کر کے خوشی محسوس ہو گی۔ اور میرے بلاگ کا چکر لگانا مت بھولیے گا۔

  10. بھائی میں پختونخواہ سے ھوں۔توڑا توڑا دیر سے سمجھ آتااے۔
    نیا نیا پرانا پرانا کا چکر اچا نئیں اے۔

    • Yasir Imran says:

      یاسر بھائی
      آپ پختونخواہ سے ہیں یا جاپان سے ، چکر کوئی بھی اچھا نئیں اے
      اسلیے چکر سے دور ہی رہنا چاہیے

  11. janab blog ka maqsad hi apni baat keh dena hai
    ab agar sab 1 hi noqtah nazar apna lain to kia koi apna keh saky ga is liye aazadi e ray honi chahiye k jo sach hai wo achy alfazon mai keh dia jay chahy koi motafiq ho ya na ho

    magar parhne waly ko b chahiye k wo kholy din se likhny waly ki bat ko parhy aor achy hi alfaz mai apni safai ya raay de

  12. بھائی ایک عدد ھلکی پھلکی بلاگ کیلئے حلال تھیم ہی دے دیں۔خوبصورت ھو لیکن موٹی تازی نہ ھو۔دوسری جگہ پر دیکھیں تو ھیں۔لیکن بڑی موٹی تازی ھیں۔

  13. جعفر :
    میں تو جی اس حق میں ہوں کہ جو جس کا دل چاہتا ہے لکھے
    پڑھنے والے پسند کریں گے تو سلسلہ چلتا رہے گا
    نہیں تو بندہ اپنا لکھا خود ہی پڑھتا رہے گا
    اور اس سے زیادہ سزا اور کوئی کیا دے سکتا ہے

    یہ بالکل درست بات ہے۔ اس سے زیادہ بہتر، فطری, درست اور قطعی لٹمس ٹیسٹ ہو ہی نہیں سکتا کسی لکھاری کے لیے۔

  14. شکریہ یاسر بھائی تھیم کے روابط دینے کا۔فی الحال پرانی تھیم جو تھوڑی تھوڑی گھر والی کی طرح نظر آنا شروع ھو گئی ھے۔اسی پہ صبر کرتے ہیں،ٹھنڈی آہ کے ساتھ۔

  15. میں نے بھی اس سلسلے میں اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ سے متفق بھی ہوں اس پوائینٹ پہ۔

    • Yasir Imran says:

      عین لام میم
      میرے بلاگ پر خوش آمدید۔ آپ کی تحاریر مجھے اچھی لگتی ہیں، میں ضرور پڑھنا چاہوں گا۔

  16. salaam yasir bhai. am abbas from mardan. i doing blogging on that site which wrote up. i doing blogging in different format. but i want to write in Urdu. i very like Urdu blogging.
    kia aap mujay tariqa sikaiy gay. agar aap nay mujay tariqa sikaya tu may aap ka ye ihsaan zindagi bar nahi boolo gaa.
    may aap k jawab ka intezar karoo ga. thanks

  17. Abdullah says:

    check this urdu blog as well….I think it is a nice addition to the community as well..
    http://oogyx.wordpress.com

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s