قسمت کی مہربانی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو صرف دو میچوں کی جیت کے باوجود ٹونٹنی ٹونٹی کرکٹ کے سیمی فائنل تک لے آئی، قسمت کی مہربانی مسلسل تیسری بار پاکستان کو یہ کپ جیتنے کا موقع فراہم کر رہی ہے، دوسال قبل بھی پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچ پائی، لیکن آخری لمحات میں مصباح الحق کی ایک غلط شاٹ پاکستان کو لے ڈوبی یا کہہ لیں کہ قسمت نے ساتھ نہ دیا ۔ اس سے اگلے سال پاکستانی ٹیم مرد میدان کی طرح فائنل میں پہنچی، ٹیم کے ساتھ عمدہ بالر اور بیٹسمین موجود تھے تو پاکستان نے میدان مار لیا اور عزت نے یونس خان الیون کے قدم چومے۔ یہاں مزے کی ایک بات یہ کہ پاکستان کو دونوں بار عالمی کپ جتانے والے کپتان خان ہی تھے، یونس خان اور عمران خان۔ اس بار پاکستانی ٹیم کا بالنگ اٹیک کچھ کمزور ہے، فیلڈنگ اس سے بھی تھرڈکلاس، تاہم بیٹنگ گزارے لائق ہے ہی۔ چونکہ پاکستان کمزور ٹیم کے ساتھ میدان میں اترتا رہا اس لیے ابھی تک ٹورنامنٹ میں کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ دوسری طرف آسٹریلیا، دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیم جس کی سارے شعبے، بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ، ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ جیتنا تو جیسے آسٹریلیا کی عادت سی بن گئی ہے۔ ایسی ٹیم کو ھرانا جوئے شیر لانے سے بھی کچھ زیادہ ہی ہے۔ پر پاکستانیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ سیمی فائنل ہے ،پہلے کی طرح ہارنے کے باوجود رن ریٹ پر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے، بلکہ صرف جیت ہی آگے لے جا سکتی ہے۔ قسمت پاکستان کو سیمی فائنل تک لے آئی تو وہ اس میچ کو عام میچ کی طرح نہ کھیلیں بلکہ سب کھلاڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے سیمی فائنل ہی کی طرح اس میچ کو کھیلیں۔ اور قسمت کی مہربانی کا فائدہ اٹھائیں۔
اگر تو پاکستانی کھلاڑیوں نے ذمہ داری سے کھیلا تو آئندہ کچھ دنوں میں سبھی پاکستانی خوشیاں منا رہے ہوں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو جن ہاتھوں سے ہم نے پاکستانی ٹیم کے لیے اچھا لکھا، انہی ہاتھوں سے آفریدی الیون کے لیے کھری کھری لکھ رہے ہوں گے۔
Like my Facebook Page
Search my blog
-
Recent Posts
- PTI Central Punjab Campaign May 2013
- Love of Kaptan Khan
- PTI Cute Supporters – PTI Kids
- Imran Khan Political Rallies 2013
- Pakistan Tehreek e Insaf Election 2013 Campaign in Punjab
- PTI Rally and Jalsa Pictures
- PTI Election Campaign 2013 in Pakistan
- PTI All the Way PTI Everywhere
- Social Media’s Protest against Race2 Movie Poster
- پاکستانیوں کے نظریاتی کمزوری اور نااتفاقی
Tags
Allah Blogging Dr. Afia Siddiqui Expatriates God Go Musharaf Go Google Imran Khan India Islam Jeddah KSA Middle-East Muhammad muslim Muslims Nasheed Pakistan Pakistani Poem Poetry POLITICS PPP PTI Quran Ramadan Regional Religion and Spirituality Romantic Saudi Arabia Terrorism Urdu Urdu poem Zardari اردو اسلام اللہ رمضان سعودی عرب شاعری مذھب مسلمان معاشرہ نعت پاکستانRecent Comments
vangie lomboy on Permanent Family Visa Applicat… vangie lomboy on Permanent Family Visa Applicat… Kamran Khan on PTI-Imran-Khan-Rally-Jalsa-Pic… Kamran Khan on PTI-Imran-Khan-Rally-Jalsa-Pic… Kamran Khan on Love-of-Kaptan-Khan-Pakistan… jordan on Getting Driving License in Sau… naveed on PTI All the Way PTI Every… Yasir Imran on PTI All the Way PTI Every… Ahmad Ali on PTI All the Way PTI Every… noushad on Getting Driving License in Sau… Categories
Pages
Blogroll
اردو بلاگنگ
اردو بلاگرز
About me
Welcome to my Blog. I am a Yasir Imran, a Pakistani living in Saudi Arabia. I am a Graphic Designer and Web Developer. I write because I want to express my thoughts. I like to read and discuss current affairs and politics.
Read more at About Me page
Top Posts
- To Insert Symbols and Characters in Photoshop.
- Credit Transfer Service From SAWA
- How to Add copyright, trademark and registered symbols in photoshop
- How to Claim your Qitaf Points
- Family Visa for Saudi Arabia - Requirements and Process
- Dua for 1st-2nd-3rd Ashra of Ramadan
- Getting Driving License in Saudi Arabia
- سعودی حکام کے طرف سے چھے سال پرانے ورک پرمٹ تجدید نہ کرنے کی تجویز
Airport Limousine Denver
007 Airport Limousine Denver 9626 E Arkansas Pl Denver, Colorado 80247 (303) 523-5553 www.007airportlimodenver.com







Pingback: آپکے بلاگ پر تازہ ترین پوسٹ - صفحہ 2 - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
تو اس دفعہ کپتان خان نہيں ہے ? کون ہے کپتان اس موئی مکی ٹيم کا
ہا ہا ہا، جی بالکل اس دفعہ بھی موا خان ہی کپتان ہے۔ یہ خان ٹیم پر کچھ زیادہ ہی سوار ہو چکے ہیں۔ بالی وڈ پر بھی یہی کپتانی کر رہے ہیں اور نیٹو افواج کو بھی انہی مووں نے نتھ ڈالی ہوئی ہے۔