کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی
دل میں خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا، اس پہ تیرا جمال بھی
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
اک دفعہ تو رک ہی گئی گردشِ ماہ و سال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی







Pingback: Tweets that mention Kuch tu hawa be sard thi « Yasir Imran Mirza -- Topsy.com
سبحان اللہ
کیا گانا ہے
ہیں جی ؟ سبحان اللہ کہنے کی کیا ضرورت ہے، یہ کوئی حدیث تو نہیں ؟ اور یہ گانا نہیں ہے چھوٹی سی نظم ہے بس
شکریہ
Yeah Ibn Insha ka kalam hai agar main ghalat nahin tu,
ji nahi yeh perveen shaker ki khubsouret ghazal hai note ferma lain
pata nahin yeh kis nazzam hai….meger dil ko buhat bha e…