سبحان اللہ


دیکھیے کس طرح اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے جڑ کو اپنے نام میں تبدیل کر دیا ہے، اس طرح کی سینکڑوں مثالیں ہمارے سامنے آتی رہتی ہیں، کبھی جرمنی کے شہر بون میں ایک درخت نماز میں رکوع کی حالت اختیار کیے گئے بندے سے مشابہت اختیارکرتا ہے، تو کبھی مچھلی کے اوپر اسم اللہ کنندہ ہوتا ہے، کبھی عالم اسلام کے کسی بچے کے جسم پر اللہ تعالی کی قدرت سے قرآن کی آیات ظاہر ہوتی ہیں، تو کبھی جنوبی افریقہ میں موجود سمندر کا پانی دو مختلف رنگ اختیار کر کے قرآنی آیات کی حقانیت کا ثبوت پیش کرتا ہے۔ اور ہم مسلمان بھائی ان اشیا کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں کبھی جوش میں نعرہ تکبیر لگاتے ہیں کبھی سبحان اللہ کا ورد کرتے نظر آتےہیں۔

Allah's name in root
لیکن کیوں ؟
ان معجزات کو اسلام کی سچائی کا ثبوت بنا کر ہم کسے یقین دلانا چاہتے ہیں کہ واقعی اسلام دین حق ہے، کیا ہم یہ بات خود سے نہیں جانتے یا ہمیں دین اسلام اور کائنات کے خالق کی حقیقت سے انکار ہے؟
کیا ہم یہ سوچتے ہیں کہ ان معجزات کو دیکھ کر غیر مسلم اپنے ادیان سے تائب ہو کراسلام کا حصہ بن جائیں اور تمام عالم میں اسلام قائم ہو جائے گا ؟ لیکن اس کی بجائے اگر ہم خود اسلامی تعلیمات پر عمل شروع کر دیں تو کیا بہتر اسلام قائم نہیں ہو جائے گا ؟ جس طرح کا اسلام قائم کرنے کا حکم قرآن میں دیا گیا ہے۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Islam, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

9 Responses to سبحان اللہ

  1. Pingback: Tweets that mention Subhan Allah « Yasir Imran Mirza -- Topsy.com

  2. Saad says:

    سبحان اللہ۔ بے شک ہر چیز فنا ہو جائے مگر اللہ کا نام باقی رہے گا۔

  3. اسلام قائم ھو جائےگا؟جناب اسلام تو قائم ھو چکا ھے اسی وجہ سے ھم مسلمان ھیں۔باقی آپ کی بات صحیح ھے کہ تعلیما ت پر عمل۔وہ تو محترم تر بیت سے ھو گا اورتربیت ھم مسلمانوں کی ھوتی نہیں ھے۔ترقی یافتہ ممالک کی حکومتیں عوام کو گاڑی چلانے کی بھی تربیت دیتی ھے۔اور ھمارے حکمرانوں کو چاند گاڑی چلانی نہیں آتی۔چاند گاڑی کو عوامی زبان میں گدھا گاڑی کہتے ھیں۔اسلئے ھم عام لوگ قدرتی مناظر میں اپنے دینی احساسات کو تسکین دینے کی وجوھات تلاش کرتے ھیں۔

  4. شازل says:

    سبحان اللہ

  5. Yasir Imran says:

    سعد
    میرے بلاگ پر خوش آمدید اور شکریہ

    یاسر
    میرے ہم نام بھائی
    میرے بلاگ پر خوش آمدید، اسلام قائم ہونے سے مراد مکمل طور پر قرآن اور سنت نبوی پر عمل ہے، لیکن افسوس ایسا نہیں ہے ، صرف نام کی حد تک آپ کہیں تو میں مان لیتا ہوں کہ قائم ہو گیا ہے۔ بہرحال یہ توجہیہ قابل قبول ہے کہ ہم قدرتی مناظر میں اسلام کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

    شازل بھائی
    میرے بلاگ پر خوش آمدید، لیکن میرا مقصد صرف اتنا نہیں تھا
    پھر بھِی شکریہ

  6. السلام علیکم۔
    یہ تو وہ نشانیاں ہیں جن پر ہر کسی کی نظر پڑ جاتی ہے۔ تھوڑا مزید غور کریں تو اس سے کہیں بڑی اور حیرت انگیز نشانیاں گھر بیٹھے بیٹھے ہی مل جائیں گی۔ غور کرنے والوں کے لیے ایک ایٹم ہی اتنی بڑی نشانی ہے کہ جس کی تعریف کا حق کوئی ادا نہیں کر سکتا۔ اور جب سوچیں، کہ کتنی بڑی کائنات ہے اور کتنے عمدہ توازن کے ساتھ چل رہی ہے کہ بڑے بڑے ستارے پھٹتے رہتے ہیں لیکن ان کا تباہ کن اثر ہماری چھوٹی سی زمین تک نہیں پہنچتا، تو عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ افسوس کہ اللہ کی عظمت کا اتنی خوبصورتی سے اظہار کرنے والی ان نشانیوں پر کم ہی لوگوں کی توجہ جاتی ہے۔

  7. Yasir Imran says:

    سعد صاحب وعلیکم السلام
    خوبصورت مثال دی آپ نے، ویسے تو اگر ہم غور کریں تو ہر چیز ہی اللہ تعالی کی بڑائی کی دلیل دیتی ہے۔ پانی ہوا، مٹی آگ، انسان اور دیگر مخلوقات سب ہی اپنے اندر عظیم نقش چھپائے ہوے ہیں۔
    شکریہ

  8. Pingback: pt.1 Tennis star Sania Mirza Shoaib Malik will marry in April (In Hindi/Urdu) | wedding-secrets.info

  9. Pingback: pt.2 Tennis star Sania Mirza Shoaib Malik will marry in April (In Hindi/Urdu) | wedding-secrets.info

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s