راشد کامران صاحب سے گزارش


امریکی وزیرِددفاع رابرٹ گیٹس نے ایکسپریس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلیک واٹر نجی طور پر پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ اس بات پر میرا پاکستان نے بھی لکھا ہے، کچھ عرصہ قبل راشد کامران صاحب نے بیشتر صحافی حضرات و بلاگرز کے خدشات کا مذاق اپنی ایک تحریر کانسپریسی پکوڑے میں اڑایا ۔ راشد بھائی کے خیال میں جو لوگ بلیک واٹر یا امریکہ کی پراسرار سرگرمیوں پر تشویش میں مبتلا ہیں وہ جھوٹ موٹ کی سازشوں کو بنیاد بنا کر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ حوالہ بھی دیا۔۔۔

ایک خفیہ تنظیم۔ اگر پرسرار سے نام کے ساتھ ملے تو اچھا ہے اور اسکا اردو ترجمہ بھی سنسنی خیز ہو تو پکوڑوں کی لذت دوبالا ہوجائے گی۔

اب تو امریکنوں نے خود بھی اس بات کو مان لیا، بعد میں وہ چاہے جیسے بھی بیانات دے کر اس بات کو چھپانے کی کوشش کریں وہ الگ بات ہے۔ اور جن لوگوں کو سازشوں کا ثبوت درکار تھاوہ ان کومل گیا ہو گا۔ راشد بھائی کی نظر میں یہ سارے خدشات کانسپیریسی پکوڑے ہی ہیں، جب کہ یہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں۔ امید ہے آئندہ راشد صاحب اپنی سوچ کو بنیاد بنا کر دوسروں کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔اگر راشد صاحب کو برا لگے تو میں معذرت چاہوں گا۔


About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in Features, Urdu and tagged , , , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

7 Responses to راشد کامران صاحب سے گزارش

  1. نعمان says:

    امریکی سفارتخانہ اس بیان کی تردید جاری کرچکا ہے۔انفیکٹ کانسپائریسی پکوڑوں کی عمدہ مثال سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات شائع کرنا بھی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ہنوز اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں کہ بلیک واٹر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

  2. Yasir; I appreciate that you kept a tab on that subject. Here is a full transcript of the interview just to keep the thing straight

    http://www.defense.gov/transcripts/transcript.aspx?transcriptid=4542

    I hope you read the entire transcript and not just a few lines to quote and I would be very happy if you also read what he said about the conspiracy theorists, taking over the country, nuclear weapons and stuff like that.

    The thing is; if you think that someone is not right or a liar or may be not a reliable person then don’t even quote him if sometimes his wordings are aligned with yours. Anyway here is the full interview let everyone read what he said and what he didn’t; and he didn’t say what media has been reporting and the hype that BW is capable of taking over an entire country;

    For some reason I can’t type Urdu in this box.

  3. Yasir Imran says:

    نعمان :

    امریکی سفارتخانہ اس بیان کی تردید جاری کرچکا ہے۔انفیکٹ کانسپائریسی پکوڑوں کی عمدہ مثال سیاق و سباق سے ہٹ کر بیانات شائع کرنا بھی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ہنوز اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں کہ بلیک واٹر پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

    نعمان صاحب شکریہ میرے بلاگ پر آنے کا۔ اور پیپلز پارٹی کے وزرا کے تو کیا کہنے، چند ایک اس بات کو مان رہے ہیں چند ایک نہیں مان رہے، دراصل اگر آپ سب وزیروں کے بیان کو ایک جگہ رکھ کردیکھیں تو آپ کو سب میں کوئی نہ کوئی فرق ضرور نظر آئے گا، جو ایک دوسرے کی بیان کی نفی کر رہا ہوگا۔ وزیر دفاع، وزیر اعظم اور رحمان ملک کے بیانات ضرور دیکھیے۔امریکی بھی اسی طرح کچھ اس حقیقت کو مان رہے ہیں کچھ اسکی تردید شائع کر رہے ہیں۔

  4. Yasir Imran says:

    راشد کامران :

    Yasir; I appreciate that you kept a tab on that subject. Here is a full transcript of the interview just to keep the thing straight

    http://www.defense.gov/transcripts/transcript.aspx?transcriptid=4542

    I hope you read the entire transcript and not just a few lines to quote and I would be very happy if you also read what he said about the conspiracy theorists, taking over the country, nuclear weapons and stuff like that.

    The thing is; if you think that someone is not right or a liar or may be not a reliable person then don’t even quote him if sometimes his wordings are aligned with yours. Anyway here is the full interview let everyone read what he said and what he didn’t; and he didn’t say what media has been reporting and the hype that BW is capable of taking over an entire country;

    For some reason I can’t type Urdu in this box.

    راشد صاحب، بہت شکریہ آپ نے اپنا موقف پیش کیا۔
    میں نے انٹرویو بھی پڑھا اور اس میں‌وہی بات کہی گئی ہے جو میری اس تحریر کی پہلی لائن ہے۔ بلیک واٹر سے قطع نظر بھی اگر ہم دیکھیں تو کئی ممالک ہر وقت پاکستان کے خلاف سازشیں ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔بلیک واٹرچاہے سارے پاکستان کو قابو نہیں کر سکتی لیکن وہ قتل وغارت و دیگر جرائم کر سکتی ہے۔ فرقہ ورانہ فساد پیدا کر سکتی ہے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں یہ جو روز خود کش دھماکے ہو رہے ہیں، بیرونی طاقتوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ؟ گولہ بارود کیا زمین میں اگتا ہے؟مجھے آپ کے اُس نقطہ نظر سے تب بھی اختلاف تھا اور اب بھی ہے، اسلیے میں نے ضروری سمجھا کہ اپنا موقف پیش کر دوں۔ اختلاف ہونا الگ بات ہے جھوٹا کہنا، ناقابل اعتماد کہنا الگ بات، اور میں نے یہ کہیں نہیں‌کہا۔

  5. خرم says:

    اچھا اگر بلیک واٹر پاکستان میں موجود ہے تو پھر کس کا فرض ہے اس پر نظر رکھنا؟ اگر وہ اتنے ہی خطرناک ہیں تو پھر آپکی فوج اور دیگر ادارے کیا کررہے ہیں؟

  6. Yasir Imran says:

    خرم :

    اچھا اگر بلیک واٹر پاکستان میں موجود ہے تو پھر کس کا فرض ہے اس پر نظر رکھنا؟ اگر وہ اتنے ہی خطرناک ہیں تو پھر آپکی فوج اور دیگر ادارے کیا کررہے ہیں؟

    وہی جو وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔ اور یہ کوئی ایک مسئلہ تو نہیں جس پر ذمہ دار افراد خاموش ہیں۔
    بھارت دریاؤں کا پانی روک رہا ہے، کوئی کچھ نہیں کر رہا، ملک میں‌انارکی، مہنگائی، کرپشن کا طوفان آیا ہوا ہے، کاروبار ڈوب چکے ہیں، بلوچستان میں بھارت کی مداخلت حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے، میرے خیال سے میں اگر سارے لکھوں تو جگہ کم پڑ جائے بلاگ کی۔
    آپ تو ایسے پوچھ رہے ہیں جیسے ملک میں آئیڈیل حکومت چل رہی ہے ، جس نے دیگر سب مسائل پر قابو پالیا ہے صرف بلیک واٹر والے مسئلے پر خاموش ہے۔

  7. faakhir says:

    Hello yaar aap online kab atay ho .

    http://www.umeed-e-jahan.com

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s