معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ دن کی علالت کے باعث میں مقررہ وقت پر تحاریر نہ لکھ سکا۔ویسے تو مجھے اچھی طرح کھانا پکانا نہیں آتا تھا، لیکن پردیس میں رہنے کے بعد آہستہ آہستہ کچھ چیزیں سیکھ لیں۔ ان میں سے کئی چیزیں عام سی ہیں ، جیسے چاول پکانا، سبزی پکانا، کچھ اقسام کی دالیں پکانا جو کہ اکثر حضرات اور بیشتر خواتین کو آتا ہی ہو گا۔ اس لیے میں اپنی پسند کی چیز کی ترکیب بتاتا ہوں،
رمضان المبارک میں ہم پاکستانی چٹ پٹی چیزیں کھانے لگتے ہیں جبکہ صحت کے لیے اچھی چیزیں جیسے فروٹ ، دستر خوان پر موجودگی کے باوجود کم مقدار میں کھایا جاتا ہے، ایسے میں اگر فروٹ کو یا تو بہت خوبصورت انداز سے پیش کیا جائے یا پھر اسکی کوئی ڈش بنا دی جائے تو یقینن سب فروٹ کی کچھ مقدار بھی کھا سکیں گے۔
فروٹ کی بہترین ڈش میرے خیال سے فروٹ چاٹ ہے۔ اس کو کئی طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے، مگر ہم اسے کچھ اس طرح بناتے ہیں۔
استعمال ہونے والے پھل، سیب، کیلا، امرود، آڑو، مالٹا، کھجور، انگور اسکے علاوہ تھوڑا سا دہی، روح افزا اور چینی۔ سیب، امرود اور آڑو کا چھلکا اتارد دیں اور بعد میں سب پھلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں، یہ ٹکڑے حسب پسند بڑے یا چھوٹے بھی کاٹ سکتے ہیں، لیکن درمیانہ سائز ایک چنے کے دانے کے برابر ہے، اگر آپکے پاس انگور بڑے سائز کا ہو تو اسکے ۲ ۲ ٹکڑے کر کے ڈالیں، اسکے بعد ایک کپ دہی میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر، ہم تین چمچ چینی ڈالتے ہیں، مکس کر لیں اور پھر اس میں روح افزا دو کھانے کے چمچے ڈال لیں، یہ بھی حسب ذائقہ کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور چیز جو اس چاٹ میں ڈالنے پر بہت مزہ دیتی ہے وہ ہے سونگی (پتہ نہیں اسے اردو میں سونگی ہی کہتے ہیں یا کچھ اور، پنجابی میں ساوگی کہتے ہیں)۔
لیجیے آپ کی فروٹ چاٹ تیار ہے، ہم اسکو رمضان المبارک میں ہر روز تیار کرتے ہیں اور مزے کے ساتھ ساتھ پھلوں کے صحت افزا اجزا سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔








ماشاء اللہ بہت صحت افزا قسم کی چیز سکھائی بھائی آپ نے تو۔
سونگی کو اردو میں کشمش کہتے ہیں۔ اگر اس فروٹ چاٹ میں آپ پسی ہوئی کالی مرچیں بھی ڈالیں تو ذائقہ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔ ہم لوگ بھی ایسی ہی فروٹ چاٹ بناتے ہیں مگر روح افزا اور چینی کے بغیر۔
فروٹ چاٹ مالٹے اور لیموں کے رس کے ساتھ چینی تھوڑا سا نمک اور ڈھیر سا چاٹ مصالحہ کھٹا میٹھا اور ساتھ میں سوں سوں کر کے کھانے کا اپنا مزا ھے
خرم صاحب
بہت شکریہ میرے بلاگ پر آنے اور تبصرہ کرنے کے لیے
افضل انکل
شکریہ سونگی کی اردو بتانے کا ، ہاں میں نے کالی مرچ والی فروٹ چاٹ بھی کھائی ہے اور اسکا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے، ہم سب لوگوں کو روح افزا بہت پسند ہے، کیوں کہ اس میں سے بہت ساری قدرتی خوشبو آتی ہیں جو یقینن جڑی بوٹیوں اور پھولوں کی ہیں۔
سعدیہ سحر صاحبہ
شکریہ تبصرہ کرنے کے لیے، چاٹ مصالحہ تو عام چاٹ میں زیادہ استعمال ہوتا ہے، تاہم چٹ پٹا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے میرا پاکستان کی تجویز کے مطابق کالی مرچ استعمال کی جا سکتی ہے
کیسی بنی ہے تصویر تو لگا دیتے ۔
عزيز برادر ياسر عمران صاحب
رمضان شريف مبارك هو
بهت اجهي كوشش جو اتنا خوبصورت صفحه سجا ديا
كسطرح اردو لكهنا يهان براه كرم بتا دينا
فروت جات بهت خوب تراكيب بتا دي هين
ماشاءالله خوشي هوئي تمهاري السعوديه مين موجودكي كي
ايك اور برديسي كا حسين اضافه
مزيد تراكيب كا اضافه فرما دين
Thanks for so cute page…Blog is really nice.
take care always
best of luck
aoa ap ki fruit chat bohat maze ki ha ma ne try ki sb ko bohat pasand i wese agr kabi kabar is ma cream dal li jay tu us chat ka b 1 different maza hota ha aap kabi aye ga pakistan humare ghr hum apko try karwin ge thanks