اردو ہماری قومی زبان ہے، جو کہ کم وبیش تمام علاقوں میں رہنے والے پاکستانی سمجھنے اور بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں چونکہ بنیادی تعلیم کے بعد والی تعلیم کا زیادہ تر حصہ انگریزی زبان میں ہے، اس لیے تعلیم یافتہ افراد میٹرک کے بعد اردو زبان سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ خود میرا یہ حال ہے کہ مجھے اکثر اردو الفاظ کے ہجے تک بھول گئے ہیں۔ حالانکہ اردو زبان سے مجھے بہت محبت ہے اور میں زیادہ تر تحقیق، کتب، خبریں اور تجزیے وغیرہ اردو میں پڑھنے کو ترجیج دیتا ہوں۔ اسکی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ اردو سمجھنے کے لیے مجھے ذرا سا بھی سرکھپانا نہیں پڑتا، جبکہ انگریزی زبان جاننے، بولنے اور پڑھنے کے باوجود مجھے انگریزی تحریر پڑھنے اور سمجھنے میں اردو سے زیادہ وقت لگتا ہے، دوسری وجہ اردو سے محبت کیوں کہ اردو ہماری اپنی زبان ہے۔
ٹیکنالوجی میں ترقی کی بدولت اردومواد کی انٹرنیٹ پر دستیابی ایک خوبصورت اور عمدہ حقیقت ہے، اور یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ بیشتر پاکستانی اور اردو سے محبت رکھنے والے افراد اردو کی ترویج کے لیے کوششاں ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اردو بلاگرز بہت اچھا کام کر رہے اور قابل تحسین ہیں۔ اس کے علاوہ اردو محفل اور اردو نامہ جیسے فورمز اور ان کی انتظامیہ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اردو لائبریری والے افراد بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
میرے خیال میں بلاگ لکھنا اسکی تزہین و آرائش کرنا، مواد کی بہتر طرز میں دستیابی ممکن بنانا ایک انسان کی اندرونی صلاحیتوں کا عکس ہوتا ہے۔ بلاگ کی مدد سے آپ اپنے خیالات کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں، کچھ بلاگرز ٹیکنالوجی پر لکھنا پسند کرتے ہیں، کچھ حالات حاضرہ پر، کچھ مزاح اور کچھ شاعری کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہیں،مختلف قسم کی تحاریر کا یہ امتزاج بہت خوبصورت منظر پیش کرتا ہے، اگرچہ مجھے خاص طور پر اردو میں لکھتے ہوے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن ایسا لگتا ہے جیسے اردو محفل، اردو سیارہ اور تمام بلاگرز حضرات ایک طویل عرصے سےمیری ذات کا ایک حصہ ہیں ۔ روز اپنے دفتری کام سے فراغت کے بعد مجھے اردو کے یہ صفحات کھنگالنا بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے امید ہے یہ سلسلہ پھلتا پھولتا رہے گا۔ اکثر اردو بلاگرز جن میں کامی، اور میرا پاکستان شامل ہیں اردوبلاگنگ کے متعلق بہت اچھی تجاویز دی ہیں جن پر عمل درامد ہونا چاہیے، میرے ذہن میں بھی کچھ تجاویز تھیں لیکن ان دونوں حضرات کے بلاگز پر تجاویز دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے جیسے میرا نقطہ نظر پیش ہو چکا ہے، اس لیے میں ان تجاویز کی تائید پر ہی اکتفا کروں گا۔
اردو بلاگنگ کے موضوع پر یہ کچھ خاص تحریر نہیں ہے، بس میری چند باتیں ہیں، اگر پڑھنے کے بعد آپ مایوسی محسوس کریں تو معذرت چاہوں گا۔
رمضان کریم ہمارے بہت قریب آ چکا ہے اور اللہ تعالی کی رحمتوں کے دروازے بھی کھلنے ہی والے ہیں، میری طرف سے تمام قارئین کو رمضان مبارک، اللہ تعالی ہمیں باقاعدگی سے نماز پڑھنے ، روزہ رکھنے، قرآن پڑھنے اور رمضان کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
بیس اگست میر ی سالگرہ کا دن ہے، چنانچہ ہیپی برتھ ڈے ٹو می، جن جن فورمز پر میں رجسٹرڈ ہوں تقریبا سب کی طرف سے خود کار نظام کے تحت مبارک باد کی ایک ای میل موصول ہوئی،جس پر کچھ ہنسی آئی،کہ اب کمپیوٹر کا شکریہ کیسے ادا کروں، مگرجن دوستوں نے مبارک باد دی اور مجھے یاد رکھا ان سب کا بہت شکریہ۔








مرزا صاحب ۔ کسی قوم کی ثقافت میں بولی یا زبان ۔ لباس اور رسم و رواج شامل ہوتے ہیں ۔ اردو کی محرومی کا اصل سبب یہ ہے کہ ہموطنوں کی اکثریت اپنی ثقافت پر غیروں کی ثقافت کو ترجیح دیتی ہے ۔
آپ کے بلاگ پر میرے ساتھ کئی بار ہو چکا ہے کہ جب میں تبصرہ لکھ کر بھیجنے کیلئے بٹن دباتا ہوں تو تبصرہ شائع نہیں ہوتا اس کی بجائے کچھ اس طرح لکھا آتا ہے ۔
You are going too fast. Go slowly
میں دو تین بار کوشش کرتا ہوں ہر بار ایسا ہو تو واپش چلا جاتا ہوں
Need your active participation here. Pls write a blog on urdu on this possible for u.
http://talkhaaba.wordpress.com/2009/08/20/bloggers-to-start-go-america-go-campaign/
Sorry I can’t write in Urdu at this moment.
Jaffar Sahib sent me a BBC news link in which they gave your blog’s reference.
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/08/090822_blogging_anwar_na.shtml
افتحار چچا
آپ کی بات صحیح ہے، ہم لوگ اپنی زبانوں جیسے پنجابی، اردو ، سندھی وغیرہ کو حقیر جانتے ہیں ، اس لیے ہماری زبانیں پیچھے ہیں۔
بلاگ پر تبصرہ لکھنے کے متعلق میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ تبصرے کے نظام میں تو کوئی خامی نہیں ہے، کیوں کہ روزانہ کے حساب سے کئی تبصرے میرے بلاگ پر ہوتے ہیں، شاید آپ کے کمپیوٹر یا براؤزر کا کوئی مسلہ ہو،بہر حال میں دوبارہ چیک کرتا ہوں۔
Afzal uncle,
Thank you for the link, it is good coverage about URDU bloggers but infect URDU blogging community is too big these days.