ہیلری کلنٹن کے اعترافات


کس طرح امریکہ نے پاکستان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا اور پھر اسے تنہا چھوڑ دیا، یہ ویڈیو کلپ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن وہ کہانی بیان کر رہی ہیں جسے بہت سے تجزیہ نگار بیان کرتے ہیں مگر بہت سے پاکستانی اس پر یقین نہیں کرتے ، آج وہی کہانی امریکنوں نے خود بیان کر دی۔ایک بات تو ماننی پڑے گی، امریکی جو بھی کام کرتے ہیں دس پندرہ سالوں بعد وہ حقیقت عوام کے سامنے لے آتے ہیں، جبکہ پاکستان میں تو ایسے ایسے واقعات پر ابھی پردہ پڑا ہے جو عوام کو معلوم ہو جائے تو وہ ماتم کرنے لگ جائیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ایک اور خبر بھی پڑھی جس میں ہیلری کلنٹن صاحبہ اس بات کو تسلیم کر رہی ہیں کہ ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے فسادات دراصل امریکہ کی مدد سے ہوے۔ اب انتظار ہے اس دن کا، جب یہ سچ بھی زبان پر آئے کہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ پاکستان کا ایٹمی پروگرام تباہ کرنا چاہتا ہے۔




ظاہر ہے ہیلری اردو تو نہیں جانتیں، اور انگریزی میں بات کر رہی ہیں، اس لیے میں ہیلری صاحبہ کے اس بیان کا کچھ متن لکھ دیتا ہوں۔
جن لوگوں سے ہم آج لڑائی کر رہے ہیں ہم نہ خود انہیں پیدا کیا آج سے بیس سال پہلے، اور ہم نے اس لیے ایسا کیا کہ ہم سوویت یونین کے ساتھ سرد جنگ کی حالت میں تھے، جب انہوں نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم انہیں وسطی ایشیا پر تسلط قائم کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے، تو ہم نے اس جنگ کا آغاز کیا جس میں صدر ریگن، ڈیمو کریٹس اور کانگرس سب شریک تھے، تو ہم نے آئی ایس آئی اور پاکستانی افواج کے ساتھ معاہدے کیے، مجاہدین کو بھرتی کیا، سعودی عرب سے وہابیوں کو بھی شامل کیا، چنانچہ سوویت یونین ٹوٹ گیا، ان کا اربوں ڈالر کانقصان ہوا، اس سے سوویت یونین تو ٹوٹ گیا لیکن ہم نے جو بویا تھا وہ کاٹنا بھی ہمیں ہی تھا، ہم نے پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا اور انہیں کہا کہ آپ خود ان مجاہدین اور تنازیات سے نمٹتے رہیں، ہم نے پاکستان افواج کے ساتھ معاہدے ختم کر دیے اور اب ہم وہ سب بھگت رہے ہیں۔

About Yasir Imran

Yasir Imran is a Pakistani living in Saudi Arabia. He writes because he want to express his thoughts. It is not necessary you agree what he says, You may express your thoughts in your comments. Once reviewed and approved your comments will appear in the discussion.
This entry was posted in News, Urdu and tagged , , , , , , , , , . Bookmark the permalink.

7 Responses to ہیلری کلنٹن کے اعترافات

  1. Rehan says:

    This is THE Open Secret

  2. مکی says:

    یاسر صاحب کیا آپ پوسٹ کی سطروں کے درمیاں فاصلہ نہیں بڑھا سکتے.. پڑھتے ہوئے بڑی کوفت ہوتی ہے..

    • Yasir Imran says:

      السلام علیکم شایہ آپ فائر فاکس استعمال کر رہے ہیں، کیوں کہ میں نے جب کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں صفحہ کا معائنہ کیا تو خط ٹھیک نظر آرہا تھا لیکن فائر فاکس میں نہیں آپ بھی ملاحظہ کریں

      ھا ھا ھا
      کامی صاحب اچھا شعر ہے

  3. Yasir Imran says:

    ریحان صاحب
    شکریہ

    مکی صاحب
    معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے کمپیوٹر پر میرا بلاگ صحیح طرح سے نظر نہیں آ رہا
    اصل میں، میں اپنے بلاگ پر زیادہ تبدیلیاں کرنے سے قاصر ہوں، کیوں کہ میرا بلاگ ورڈ پریس ڈاٹ کام پر فری اکاؤنٹ سے بنایا گیا ہے، اس لیے سی ایس ایس میں زیادہ ترمیم کرنا میرے اختیار میں نہیں، بہر حال میں دیکھتا ہوں کہ ان لائن سی ایس ایس سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے کہ نہیں۔

  4. چپ کر جا در وٹ جا کچھ نہ بول ۔۔۔نہیں چلنا تیرا زور

  5. adil says:

    ASLAAM-0-ALIKUM. FRIENDS! WE PEOPLE WERE JUST USED AT THAT PERIOD AND AT THE END WE GOT A MASSIVE LOSS INSTEAD OF A LITTLE GAIN.UNFORTUNATLY THAT MASSIVE LOSS IS STILL CONTINUES…NOW THE NEED OF TIME IS THAT, WE HAVE TO CHANGE OUR FORIEGN POLICIES
    .

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s