
Pakistani Police beating people
حکومت تمام اوچھے اتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ویسے ان کی سمجھ نہیںآتی ، کبھی تو کہتے ہیں کی مفاہمت پر راضی ہیں میثاق جمہوریت پر عمل کریں گے ، پھر ساتھ ساتھ وکلا اور سیاسی جماعتوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہے ، میرے خیال میں حکومت سخت خوفزدہ ہے، دھرنے اور لانگ مارچ سے
حکومت یہ نہیں چاہتی کے تمام پاکستانی اور عالم عامہ وکلا کا عظیم اجتماع دیکھ سکیں، اس طرح حکومت کے خلاف نفرت نمایاں ہو گی اور جو لوگ گھروں میں بیٹھے ہیں اور پولیس کی ڈنڈے کھانا برداشت نہیں کر سکتے وہ بھی سڑکوں پر نکل آئیں گے
اور اگر دھرنا کامیاب ہو جائے تو وکلا زیادہ مطالبات پورے کرانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں آ جائیں گے
حکومت شدید بوکھلا چکی ہے اور سچی بات تو یہ ہے کہ زرداری صاحب کو حکومتی امور چلانے کا طریقہ کار بالکل نہیں آتا، ان کے تمام اقدامات میں بچگانہ پن جھلکتا ہے، تمام وزرا بھی ان کا دفاع کرنے سے قاصر ہیں، اور ان کے مشیر بھی ان کو موزوں مشورہ نہیں دے پا رہے
میرے خیال کے مطابق مشرف حکومت موجودہ حکومت سے مضبوط تھی، مشرف بڑے بڑے واقعات پر بھی بوکھلایا نہیں، یہ اور
بات ہے کہ آخری دنوں میں عوام نے اسے بری طرح ناپسند کرتے ہوے صدارت سے نکلوا دیا ، پھر بھی اگر مشرف حکومت ہوتی موجودہ حالات میں تو وہ اپنی غلط پالیسیوں کا بھی کچھ بہتر طریقے سے دفاع کر سکتی تھی، یہ زرداری صاحب تو بالکل ہی گئے گزرے ہیں
خیر یہ ہمارا موضوع بحث نہیں اور نہ ہم میں مشرف یا زرداری کی حمایت میں ہوں، میں بھر پور طریقے سے وکلا تحریک، مسلم لیگ نواز، عمران خان ، قاضی حسین احمد اور ان تمام لوگوں کی حمایت کرتا ہوں جو اس عظیم مشن میں پاکستان کے نظام کو بچانے کی کوشیشں کر رہے ہیں، میری خواہش ہے ک میں پاکستان میںہوتا اور اس واقعے کو ایک صحافی کی حیثیت سے دیکھتا اور رپورٹنگ کرتا







فکر نہ کریں آپ یہاں رہ کر بھی بہت اچھا کام کررہے ہیں۔۔۔