لانگ مارچ میں سینکڑوں گرفتار


کراچی سے وکلاء کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا، وکلاء اور سیاسی رہنماوٴں سمیت سینکڑوں گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2009ء)کراچی سے وکلاء کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران وکلاء اور سیاسی رہنماوٴں سمیت سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد اور ٹنڈوالہیار میں بھی متعدد وکلاء اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں وکلاء کے جنرل باڈی اجلاس کے بعد جسٹس ریٹائرڈوجیہ الدین احمد، منیر احمد ملک اور سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی کی قیادت میں وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ سے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔ جلوس میں سندھی عوامی تحریک، لیبرپارٹی اور سول سوسائٹی کی خواتین کارکنوں کے علاوہ جماعت اسلامی، مسلم لیگ نواز، سنی تحریک، سندھ نیشنل فرنٹ اور ترقی پسند پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جماعتوں کے کارکن شامل ہے ۔ اس سے پہلے کراچی سٹی کورٹس کے قریب کراچی بار کے صدر محمد علی عباسی اور جنرل سیکرٹری نعیم قریشی سمیت چھہ وکلاء کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد، سندھ کے امیر مولانا اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی اور ڈاکٹر ممتاز میمن سمیت درجنوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے باوجود پولیس کی طرف سے وکلاء کے لانگ مارچ کو نہیں روکا گیا۔ جبکہ وکیل رہنماء جسٹس رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ ان کی چار گاڑیاں انتظامیہ نے ضبط کرلی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز دھمکیوں کی وجہ سے انہیں گاڑیاں فراہم نہیں کر رہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں سکھر روانگی میں مشکل کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب حیدرآباد میں وکلاء کی طرف سے ریلی کی کوشش کے دوران پولیس نے پانچ وکلاء سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا۔ سندھی عوامی تحریک کے سربراہ رسول پلیجو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اور وکلاء رہنماوٴں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ادھر ٹنڈوالہیار میں مسلم لیگ نواز، عوامی تحریک، ترقی پسند پارٹی کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔

About Saudi Prices Blog

I am a Pakistani housewife and professionally a lawyer.
This entry was posted in Just-Shared, Urdu and tagged , , , , . Bookmark the permalink.

2 Responses to لانگ مارچ میں سینکڑوں گرفتار

  1. jafr says:

    یاسر صاحب ۔۔۔ اس پوسٹ کا مقصد نہیں سمجھا میں ۔۔۔ مہربانی کرکے سمجھادیں۔۔۔ اگر تو یہ خبر ہے تو ہم سب ان گنت چینلز سے لا تعداد دفعہ سن چکے ہیں۔۔۔ خبر پر تبصرہ بھی نہیں۔۔۔ کچھ مدد کریں گے آپ یہ سمجھنےکے لئے کہ یہ اصل میں ہے کیا؟؟؟؟
    :roll: :roll: :roll:

  2. Yasir Imran says:

    جناب جعفر صاحب
    معافی چاہتا ہوں میں اس خبر کے ساتھ اپنا تبصرہ لکھنا بھول گیا
    امید ہےآپ ناراض نیں ہوں گے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s