السلام علیکم
الحمدللہ آج میرے بلاگ کے ایک لاکھ وزٹس مکمل ہو گئے، یوں تو مجھے بلاگ پر لکھنا شروع کیے ہوے ایک سال سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا, مگر گزشتہ دنوں میں وزٹرز کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی, اس دوران میں نے بلاگ کو کچھ ویب ڈائریکٹریز میں بھی شامل کیا، بہت سارے وزٹرز ان ڈائرکٹریز سے آئے
میرے بلاگ کے پڑھنے والوں کا گراف ملاحظہ کریں

stats-of-my-blog
جن میں بلاگ کیٹلاگ، بلاگرز ڈاٹ پی کے، اردو سیارہ،شامل ہیں، پہلے پہل میری تقریباۡ ساری تحاریر انگریزی میں تھی پھر میں نے اردو میں لکھنا شروع کیا ، میرا مرکزی بلاگ ورڈپریس ڈاٹ کام پر ہےچونکہ اردو بلاگز کے لیے اردو ٹیک ایک اچھا پلیٹ فارم ہے اس لیے کچھ عرصہ پہلے میں نے اردوٹیک ڈاٹ کام پر بھی ایک بلاگ بنا دیا جس میں ساری اردو تحاریر شامل کیں، جسکا ربط یہ ہے
ورڈ پریس ڈاٹ کام والوں کا شکریہ
خیر اس سارے سلسلے میں سب سے زیادہ کوشش تو ورڈپریس ٹیم والوں کی ہے جو کہ غیر مسلم ہیں مگر ان کا بنایا ہوا یہ سافٹ ویر کتنے لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے، بہت بہت شکریہ ان سب کا جو ڈویلپمنٹ ٹیم میں شامل ہیں
میرے بلاگ کا مقصد
، بہت سارے وزٹرز گوگل سے میرے بلاگ پر آئے ، بہت سارے ورڈ پریس ڈاٹ کام سے بھی آئے، یہ کوئی اتنی بڑی کامیابی بھی نہیں ہے، نہ ہی زیادہ وزٹرز حاصل کرنا میرا مقصد ہے، اور میں اپنے بلاگ پر کوئی اشتہار بازی کر کے پیسے بھی نہیں کما رہا ، میری اس کوشش کا مقصد میرے ملک پاکستان اور میرے دین اسلام کی سربلندی اور میرے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشنودی ہے, دعا ہے ک اللہ تعالی مجھے میرے مقاصد میں سیدھے راستے پر رکھے اور مجھ سے اپنے دین کی سر بلندی کے لیے کوئی کام لے
میں نے اپنے بلاگ سے کیا فوائد حاصل کیے
میں نے اپنے بلاگ سے جو کام لیا وہ قرآن کریم کے برقی نسخے(جو ایم ایس ورڈ اود پی ڈی ایف فارم میں ہے) کی مفت تقسیم انٹرنیٹ پر، پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے انٹرنیٹ پر آواز اٹھانا، کچھ اسلامی دعائوں اور نعتوں کی مفت تقسیم انٹرنیٹ پر، آئی ٹی کی مشکلات کے حل اردو اور انگلش میں، پاکستان اور حالات حاضرہ کی خبریں، اور اپنا آن لائن پورٹ فولیو بنانا شامل ہیں







بہت ہردلعزیز ہیں آپ ۔ مبارک ہو
بہت بہت مبارک ہو جناب!
جناب بہت بہت مبارک ہو آپ کو!!۔
بہت خوشی کی خبر ہے۔ اللہ آپ کو مزید ترقی دے۔
لکھ لکھ مبارکاں جی۔۔۔
ایک لاکھ ویزٹر ماشاءاللہ!
اچھی محنت کررہے ہیں آپ۔
ماشاءاللہ، آپ کے بلاگ کا مقصد بہت خوب ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائیں۔