سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ اور حکومت پاکستان

یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقع ہے، جو یقیننا پاکستانی کرکٹ کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ، مگر حکومت وقت کی کچھ توجہ اس خطرے کو کم کر سکتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے مفادات سے کچھ ہٹ کر اس قوم کے لیے بھی کچھ وقت نکالنا چاہیے کیونکہ بھٹو کے بعد سےپیپلز پارٹی کا کوئی بھی دور حکومت پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہں ہوا، پیپلز پارٹی کے تمام ادوار میں مہنگائی میں اضافہ ہوا کرپشن بڑھی،

حکومت کو یہ سوچنا چاھیے ک پڑوسی ملک جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے سوچتا رہا ہے کس کس طرح اس واقع میں ملوث ہو سکتا ہے اور اس کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنے چاہیے اور کن کن خطرات سے باخبر رہنا چاھیے، میرے مطابق سری لنکن ٹیم پردہشت گردی کے اس حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے، اس سلسلے میں بھارت کی خارجہ پالسی اور حکومت تعریف کے قابل ہے جنہوں نے عالم عامہ کو نہ صرف یہ تاثر دے دیا ہے ک پاکستان میں دہشت گردی کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں بلکہ کشمیری مجاھدین کو بھی دہشت گرد قرار دلوا دیا ہے

پاکستانی سیاست دانوں اور خارجہ امور کے مشیروں کو خود غرضی کو ایک طرف رکھ کے پاکستان اور پاکستانی عوام کا دفاع کرنا چاہیے، دعا ہے کے اللہ پاکستان پر اپنی رحمت نازل کرے اور پاکستانی حکومت کو سیدھا راستہ دکھائے

یاسر عمران کے ذاتی خیالات

2 Comments

  1. March 3, 2009 at 10:11 pm

    [...] Imran tries to wake up the current government with these words: یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقع [...]

  2. March 5, 2009 at 7:36 pm

    [...] Imran tenta acordar [ur] o atual governo com as seguintes  palavras: “This is an extremely sad incident, that can [...]


Post a Comment